SHUBHAAT KA IZALA
SHUBHAAT KA IZALA
February 17, 2025 at 03:03 PM
https://youtu.be/PfiHghD9wPc?si=p6x4az2EPr_-8R40 ⬆⬆⬆⬆⬆ ▫▪▫▪▫▪▫▪▫▪▫ • قسط نمبر (۹۵۸) دعوتی کام کے فوائد ، گناہ سے روکنا واجب اور نہ روکنا گناہ ہے اور جلماء کے یوٹیوب پر اعتراضات Dawati Kaam k Faide, Gunah se Rukna Wajib aur Gunah se Na rokna Gunaah hai Aur YouTuber Jhulma k Aiterazaat, Qist No 958 🇿​🇦​🇷​🇺​🇷​ 🇸​🇺​🇳​🇪 ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ "دعوتی کام اور اس کا اسلوب" قسط نمبر ٩٥٨ مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم داعی الی اللہ "Dawati Kaam Our Us kaa Usloob" Qist no 958 Molana Mehboob Sahab Da'aee Ilallaah Khair ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ • قسط (۹۵۸)دعوتی کام کے فوائد ، گناہ سے روکنا واجب اور نہ روکنا گناہ ہے ، • ( دعوتی کام اور اس کا اسلوب ) • ( الحمدللہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لا نبی بعدہ ۔ امابعد : • ( دین کی دعوتِ وتبلیغ کے فوائد ) • دعوت وتبیغ سے متعلق چند احادیثِ مبارکہ  • ۱۔ ( عن أبي سعید الخدريؓ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من رأی منکم منکرًا فلیغیرہ بیدہٖ، فإن لم یستطع فبلسانہٖ، فإن لم یستطع فبقلبہٖ وذٰلک أضعف الإیمان ۔‘‘ (رواہ مسلم)  • ترجمہ : حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، فرمایا: جو شخص تم میں سے کوئی خلافِ شرع امر دیکھے‘ اس کو ہاتھ سے روکے، اگر اس کی طاقت نہ ہو‘ زبان سے روکے، اگر اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو‘ دل سے بُر اجانے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔‘‘ (مسلم ) مشکوٰۃ شریف، اردو، ج:۲، ص:۴۷۸)  • فائدہ : حدیث نبوی ؐ سے معلوم ہوا کہ ایک مسلمان برائی کو دیکھے، تو وہ برائی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوشش کرے۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس سعی جمیلہ میں کسی بھی طرح قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے ، بلکہ جس قدر وہ سعی کرسکتا ہے، وہی کرے۔ • لطیفہ : حدیثِ مبارکہ سے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ انسان کے جہاں تک بس میں ہو وہ برے کام سے خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی افعالِ بد سے روکے، پھر سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی اجازت مرحمت فرمائی کہ اگر طاقت سے نہیں روک سکتے، تو زبان سے روکو، اور اگر یہ بھی نہیں کرسکتے، تو کم ازکم دل میں تو اُسے برا جانو، یہ نہ ہو کہ اس فعلِ بد کی تاویلات کرنا شروع کردو مثلا : یہ گناہ اس لئے کررہاہے کہ عادت سے مجبور ہے ۔ جب تک اسلامی حکومت قائم نہیں ہوگی ایسا ہی چلتارہے گا ۔ آج کل کون کس کی سنتاہے ۔ وغیرہ وغیرہ 
2:- ’’عن أبي مسعود الأنصاريؓ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من دلّ علٰی خیر، فلہٗ مثل أجر فاعلہٖ ۔‘‘ (رواہ مسلم ) • ترجمہ : حضرت ابو مسعودانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: جس شخص نے کسی نیک کام کی طرف (کسی بندے کی) رہنمائی کی تو اس کو نیک کام کے کرنے والے بندے کے اجر کے برابر ہی اجر ملے گا۔‘‘ (مسلم ) معارف الحدیث،حصہ ہشتم، ( ص:۵۹،۵۸) • فائدہ : مناظرِ اسلام حضرت مولانا محمد منظور نعمانی  رحمۃ اللہ علیہ حدیثِ مبارکہ کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
’’ اس حدیث کا مطلب ومدعا اس مثال سے اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ مثلاً: ایک شخص نماز کا عادی نہیں تھا، آپ کی دعوت وترغیب اور محنت کے نتیجہ میں وہ پابندی سے نماز پڑھنے لگا۔ وہ قرآن پاک کی تلاوت اور ذکراللہ سے غافل تھا، آپ کی دعوت اور کوشش کے نتیجہ میں وہ قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کرنے لگا، ذکر وتسبیح کا عادی ہوگیا۔ وہ زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تھا، آپ کی مخلصانہ دعوت و تبلیغ کے اثر سے وہ زکوٰۃ بھی ادا کرنے لگا۔ اسی طرح اور بھی اعمالِ صالحہ کا پابند ہوگیا تو اس کی عمر بھر کی نمازوں، ذکر وتلاوت، زکوٰۃ وصدقات اور دیگر اعمالِ صالحہ کا جتنا اجروثواب آخرت میں ملے گا (اس حدیث کی بشارت کے مطابق ) اللہ تعالیٰ اتنا ہی اجر وثواب بطور انعام کے اپنے لامحدود خزانۂ کرم سے اس داعی الی الخیر بندے کو بھی عطا فرمائے گا،جس کی دعوت وتبلیغ نے اس کو اعمالِ صالحہ پر آمادہ کیا اور عادی بنایا۔واقعہ یہ ہے کہ اس راستہ سے جتنا اجرو ثواب اور آخرت میں جو درجہ حاصل کیا جاسکتا ہے وہ کسی دوسرے راستہ سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ بزرگانِ دین کی اصطلاح میں یہ’’طریقِ نبوت‘‘کا سلوک ہے : بشرط یہ کہ خالصتاً لوجہ اللہ اور رضائے الہٰی کی طلب میں ہو۔‘‘ (معارف الحدیث،حصہ ہشتم، ص :۵۹،۵۸)
3:- ’’عن حذیفۃ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: والذي نفسي بیدہٖ لتأمرن بالمعروف ولتنھون عن المنکر أو لیوشکن اللہ أن یبعث علیکم عذابًا من عندہٖ، ثم لتد عنہ ولایستجاب لکم ۔‘‘ (رواہ الترمذی) • ترجمہ : حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اے اہلِ ایمان!) قسم ہے اس پاک ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، تم پر لازم ہے اور تم کو تاکید ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا فریضہ انجام دیتے رہو (یعنی اچھی باتوں اور نیکیوں کی لوگوں کو ہدایت وتاکید کرتے رہو اور بری باتوں اور برے کاموں سے ان کو روکتے رہو ) ورنہ پھر ایسا ہوگاکہ( اس معاملہ میں تمہاری کوتاہی کی وجہ سے) اللہ تم پر اپنا کوئی عذاب بھیج دے، اور پھر تم اس عذاب سے بچنے کےلئے دعائیں کروگے تو تمہاری دعائیں قبول نہیں کی جائیں گی۔‘‘ (معارف الحدیث،حصہ ہشتم، ص : ۶۰-۶۱) • ترجمہ : حضرت مولانا محمد منظور نعمانی  رحمۃ اللہ علیہ  حدیث مبارکہ کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو واضح الفاظ میں آگاہی دی ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میری اُمت کا ایسا فریضہ ہے کہ جب اس کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی ہوگی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ کسی فتنہ اور عذاب میں مبتلا کردی جائے گی اور پھر جب دعائیں کرنے والے اس عذاب اورفتنہ سے نجات کی دعائیں کریں گے تو ان کی دعائیں بھی قبول نہ ہوں گی۔ اس عاجز کے نزدیک اس میں قطعاً شبہ کی گنجائش نہیں کہ صدیوں سے یہ اُمت طرح طرح کے جن فتنوں اور عذابوں میں مبتلا ہے اور اُمت کے اخیار اور صلحاء کی دعاؤں اور التجاؤں کے باوجود ان عذابوں سے نجات نہیں مل رہی ہے تو اس کا سب سے بڑا سبب یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے امت کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی جو ذمہ داری سپرد کی تھی اور اس سلسلہ میں جو تاکیدی احکام دئیے تھے اور اس کا جو عمومی نظام قائم فرمایا تھا وہ صدیوں سے تقریباً معطل ہے، اُمت کی مجموعی تعداد میں اس فریضہ کے ادا کرنے والے فی ہزار ایک کے تناسب سے بھی نہیں۔‘‘ (معارف الحدیث،حصہ ہشتم، ص :۶۰-۶۱) • فائدہ : ان احادیثِ ثلاثہ سے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت ثابت ہورہی ہے،اور حقیقت بھی یہی ہے کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر سے جہاں لوگوں میں تبدیلی واقع ہوتی ہے، جنہیں آپ احسن انداز میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی نصیحت کر رہے ہیں،وہیں ناصح میں بھی ایمانی پختگی پیدا ہوتی ہے، مثلاً: اگر آپ کسی کو نماز کی تلقین کرتے ہیں،بار بار کرتے ہیں، تو لازماً آپ بھی نماز کی پابندی کرتے ہوں گے ، آپ کو ایسا کرنا ہی پڑے گا، اگربالفرض آپ ایسا نہیں کرتے تو جسے آپ تلقین کررہے ہیں، وہ آپ کو ٹوک سکتا ہے کہ ’’دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ‘‘ تو اس وقت آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے قرآن کریم کی تعلیمات (یعنی ’’وَثِیَابَکَ فَطَھِّرْ‘‘) پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنا ہر مسلمان کے ذمہ ہے، تاکہ وہ خود بھی نیک اعمال بجا لائے اور دیگر اہلیانِ اسلام کو بھی نیک اعمال کرنے کی ترغیب دے ۔ • لطیفہ : بنی اسرائیل کی اکثریت امر بالمعروف ونہی عن المنکر ( دعوت وتبلیغ ) کی ذمہ داری سے بھاگتے تھے ، لعنت کے مستحق ہوئے : • ( كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ ) • ترجمہ : وہ ایک دوسرے کو کسی برے کام سے منع نہ کرتے تھے ! • فائدہ : یہودیوں کی ایک سر کشی یہ تھی کہ انہوں نے برائی ہوتی دیکھ کر ایک دوسرے کو اس سے منع کرنا چھوڑ دیا تھا : • حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ جب بنی اسرائیل گناہوں میں مبتلا ہوئے تو اُن کے علماء نے پہلے تو انہیں منع کیا، جب وہ باز نہ آئے تو پھر وہ علماء بھی اُن سے مل گئے اور کھانے پینے اُٹھنے بیٹھنے میں اُن کے ساتھ شامل ہوگئے اُن کی اسی نافرمانی اور سرکشی کا یہ نتیجہ ہوا کہ اللہ  تعالیٰ نے حضرت داؤد اورحضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زبان سے اُن پر لعنت اُتاری۔   (ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ المائدۃ، ۵ / ۳۵، الحدیث: ۳۰۵۸) • ( گناہ سے روکنا واجب اور منع کرنے سے باز رہنا گناہ ہے ) • مسئلہ : برائی سے لوگوں کو روکنا واجب ہے ، اور گناہ سے منع کرنے سے باز رہنا سخت گناہ ہے۔ • فائدہ : اس سے ان علماء کو اور بطورِ خاص ان پیروں کواپنے طرزِ عمل پر غور کرنے کی حاجت ہے کہ جواپنے ماننے والوں میں یا مریدین و معتقدین میں اِعلانِیَہ گناہ ہوتے دیکھ کر اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ میرے منع کرنے سے لوگ گناہ سے باز آ جائیں گے مگر : پھر بھی تم جانو تمہارا کام : والی سوچ رکھتے ہوں تو یہ سوچ وعمل حرام ہے ۔ حرام ہے - • ( دعوتی کام سیکھ کر کرنے کاہے ) • ہمارے حضرت جی مولانا انعام الحسن صاحب نور اللہ مرقدہ حضرت مولاناالیاس صاحب نور اللہ مرقدہ کا ملفوظ بہت اہتمام سے سنایا کرتے تھے اور فرماتےتھے کہ دیکھو ! ◦ جو ہمارے مرکزنظام الدین کی ترتیب پر قائم ہے ، وہ ہمارے کام والا ہے ، جو ترتیب پر نہ ہو ، وہ کام سے محبت کرنے والا ضرور ہے ، لیکن کام والا ہرگز نہیں ہے ! ◦ سارے ساتھی آنکھ کھول کر چلیں ، جس کسی کو دیکھے کہ وہ تبلیغی ترتیب پر عمل پیرا نہیں ہے تو دور سے اس کا اکرام کرتے ہوئے گذر جائیں ، اس کی کوئی بات دعوت کے بارے میں نہ سنیں ، ◦ سنانے کاحق اسی کو ہے جوہمارے ساتھ دعوتی تقاضوں پر ہماری ترتیب پر چل رہاہو ، ◦ اس طرح تھوڑی سی پابندی کرکے دیکھیں ، دنیاسے سارا انتشار ختم ہوجائے گا ، یہ معترضین سناتے اس لئے ہیں کہ ہم سنتے ہیں ، ہم سنیں ہی نہیں توپھر ہمیں کون سنائے ، ◦ سو فیصدی اپنے مراکز سے جڑے رہیں ، علماء سے صرف فقہی باتیں دریافت کریں ، دعوتی باتیں دعوتی مسائل دعوتی علماء سے ۔ ( فتؤں کے نام پر فراڈ ) • سوشیل میڈیاپر پر ہر روز فتوے وائرل ہوتے ہیں : دارالعلوم کے نام سے اورمفتی تقی عثمانی صاحب کے نام سے ، لیکن وہ فتوے ان بزرگوں کی طرف سے نہیں ہوتے ، اس لئے کہ ان بزرگوں کے فتوے ان کا لیٹر پیڈ پر ہوتے ہیں ، اور نیچے سب کے دستخط ہوتے ہیں ، تاریخ ہوتی ہے ، • لیکن فراڈی فتوے پر کچھ نہیں ہوتا نہ لیٹر پیڈ ، نہ دستخط ، نہ مستفتی کا نام نشان ۔ • اس لئے سارے ساتھی اپنے دعوتی کام میں قربانیوں کے ساتھ چلتے رہیں ، بلادلیل فتؤں پر کان نہ دھریں ، اور آئیند ہ مستقبل میں اگر کوئی اس طرح کا فتوے دے تو ان پر کوئی توجہ نہ دے ! ◦ اب جو بھی جھوٹ بولے الزام لگائے تو اس سے دلائل طلب کئے جائیں گے ورنہ وہ جھوٹا وہ مکار اور دھوکہ باز ہوگا ثابت ہوگا ! ( کرسی کی جنگ ) • نام نہاد اکابرین ( مولانا ابراہیم صاحب دیولہ دامت برکاتہم وجناب احمد لاٹ صاحب ) کی (مولانا سعد صاحب ) کے ساتھ یہ جو جنگ چل رہی ہے ، یہ شرعی اور اسلامی جنگ ہرگز نہیں ہے ، بلکہ یہ جنگ سیاست اور سیادت اور کرسی کے لیے ہے ، اس لئے کہ مولا نا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کا ایک بیان بھی اس تعلق سے موجود ہے : • حضرت مولاناارشدمدنی صاحب دامت برکاتہم نے کھلے لفظوں میں فرمایا تھاکہ ( اتنی بڑی دنیاکی امارت ایک کم عمر لڑکے کے حوالے ہوجائے ، ایسا میں ہر گز ہونے نہ دوں گا ) • اسی پلاننگ کے تحت فاروق بھائی بنگلوری اور پروفیسرز حضرات نے نقشہ تیار کیا ، اور مولانا ابراہیم صاحب دیولہ دامت برکاتہم اور مولانااحمد لاٹ نے ( علم بغاوت ) بلند کیا ، اور جناب احمدلاٹ صاحب ، اور رائونڈ والوں نے اس طرح سے اس بغاوت کو کامیاب بنانے کےلئے ساتھ دیا ، مفتی ابوالقاسم صاحب اور مولاناارشد مدنی مد ظلہما نے فتوے صادر فرمائے ، بس پھر کیاتھا ؟ عالم اسلام کی چاروں سمتوں میں فتنے کی آگ لگ گئی ! • یہ سارا ڈرامہ للہیت کا نہیں بلکہ سیاست وسیادت کی ہوس کاہے ، • یعنی مولاناارشد مدنی صاحب مدظلہ نے فرنگی سیاست کھیلی کہ ( کتے کو مارنا ہوتو پہلی اسے پاگل قرار دو اور پھر مارڈالو ) • اور مولاناسعدصاحب کے ساتھ یہی کیاگیا ، پہلے فتوے کے ذریعے انہیں ( اہل سنت والجماعت سے خارج قرار دو ، اور الزام لگاؤ کہ یہ نظریات ، معتقدات ، ونہج اسلاف ) سے الگ ہوگئے ہیں تاکہ دنیا والے انہیں گمراہ سمجھیں ، اور جب انہیں مرکز نظام الدین سے بے دخل کردیں ، توکوئی ان کا حامی وناصر نہ ہو ! • یہ لوگ جب حضرت مولانا زبیر الحسن صاحب نور اللہ مرقدہ کو دفنا کرلوٹے تو • ( بھائی فاروق وپروفیسرز حضرات نے ) مولانا سعدصاحب کوکہا کہ آپ اپنا بوریہ بستر باندھ لیں ، ہم ٹرک لانے جارہے ہیں ، تاکہ تمہیں مرکزنظام الدین سے باہر کریں ، • اسی بات پرتو میواتی غضبناک ہوئے اور حالات بگڑے ، اور ان بھگوڑوں کو خود مرکز چھوڑکر بھاگنا پڑا ! آئے تھے مولاناسعدصاحب کا بوریہ بستر گول کرنے ، اور خود بھاگ کھڑے ہوئے ! • جو دوسروں کےلئے گڑھا کھودتا ہے ، ایک دن خود اس گڑھے میں گرپڑتاہے ! ( کئ سالوں سے برداشت کرتےرہے ) • کہتے ہیں کہ بہت سالوں سے ہم نے مولاناسعدصاحب کی بے راہ روی کو برداشت کیا ، اور جب پانی سر سے اوپر ہو گیا تو ان کی گرفت کرنی پڑی ! ( شریعت یا سیاست ) • یہ شریعت کا معاملہ ہرگز نہیں تھا تھا ، بلکہ سارا جھگڑا تبلیغی امارت کو اور تبلیغی کام کو نیست ونابود کرنے کاتھا ، • دارالعلوم کے مفتیان کرام جب چاہیں مولانا سعد صاحب کو سراہتے رہیں اور جب چاہیں مولانا سعد صاحب کو پر فتویٰ داغ دیں ؟ • بیس سال سے اگر مولانا سعد صاحب واقعۃً نبی کی شان میں گستاخی ، اور غلط نظریات بیان کر رہے تھے ، اور امت کو گُم راہ کر رہے تھے تو دارالعلوم کے نام نہاد اکابر ین کےلئے ہرگز جائز نہیں تھاکہ وہ مولاناسعدصاحب کو بیس سال تک اس طرح کے بے جابیانات کر نے کی مہلت دیتے ! • معلوم نہیں ان ( بیس سال ) کی مدت میں مولانا سعد صاحب کے «گمراہ کُن» عقیدے کو دل میں بسا کر کتنے بوڑھے اور جوان انتقال کر گئے ہوں ؟ اور اب گمراہ کُن عقیدے کی وجہ سے قبر کے عذاب میں مبتلا ہوں ؟ اور جہنم کے عذاب کے حق دار ہوگئے ہوں ؟ • سوال یہ ہے کہ : دارالعلوم کے ان نام نہاد اکابر نے اتنی لمبی مدت تک لوگوں کو بیانات سننے کیوں دیا ؟ کیوں عوام کو گمراہ ہونے دیا ؟ • اور جب دیکھا کہ جنت سُن سان ہوئی جا رہی ہے، تب مولانا سعد صاحب کی حقیقت ظاہر کر کے لوگوں کو پھر جنت کے راستے پر لے آنے کی مساعی شروع کردی ! • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو ایسے نہیں تھے ، صحابہ فرماتے ہیں کہ : • ( وَمَا نِيلَ مِنْهُ شَيْءٌ قَطُّ، فَيَنْتَقِمَ مِنْ صَاحِبِهِ، إِلَّا أَنْ يُنْتَهَكَ شَيْءٌ مِنْ مَحَارِمِ اللهِ، فَيَنْتَقِمَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ (مسلم ٢٣٢٨) • ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کوئی شخص ذاتی تکلیف پہنچاتا تھا تو آپ اسے معاف کر دیتے تھے۔ لیکن اگر اللہ کے کسی محترم حکم یا مقدس چیز کی بے حرمتی کی جاتی تب معاف نہیں کرتے تھے، بلکہ انتقام لیتے تھے ! • مسئلہ : حقیقت یہ ہے کہ : مولانا ارشد مدنی صاحب اور مفتی ابوالقاسم صاحب ، اور مولاناابراہیم صاحب دیولہ مدظلہم : مولانا سعد صاحب کے معاملے کو : شرعی : کم اور : کرسی اور عہدے : کی جنگ زیادہ سمجھتے ہیں ، اور ( واقعتا یہی بات سچ ہے کہ یہ سیاسی جنگ ہے ) • اس لئے مولانادیولہ صاحب نے ( جب تک چاہا مولانا سعد صاحب کو کرسی پر بیٹھا رہنے دیا اور جب خود کو کرسی پر بیٹھنے کا شوق ہوا، تو ان کو کرسی سے ہٹانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچایاگیا ، اور فتوی بازی، سڑک جام ، وغیرہ سارے سیاسی حربے شروع کر دئے ۔ • لیکن اگر مولانا سعد صاحب سے اختلاف : کرسی کے لیے نہیں ہے ، بلکہ دین کے لیے ہے : تو یہ حق صرف اللہ کو ہے کہ جس کو چاہے معاف کر دے، جس کو چاہے سزا دے۔ • فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔ (البقرۃ ٢٨٤) • ترجمہ : اللہ تعالی جس کو چاہیں معاف کر دیں، جس کو چاہیں سزا دیں۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ • مسئلہ : امیر بُرا ہو ، اور تم اس سے ناراض بھی ہو ، تب بھی تمہیں اس کی مان کر چلنی ہوگی ( متفق علیہ ) • کیاان اکابرین کی نظر سے یہ حدیث مبارکہ نہیں گذری ؟ • مولاناارشد مدنی دامت برکاتہم تو شیخ الحدیث ہیں ان کااوڑھنابچھوناہی حدیث کامشغلہ ہے ، مولاناابراہیم صاحب دیولہ دامت برکاتہم تو تبلیغ ودعوت کے متکلم مانے جاتے ہیں ، پھر اس حدیث پر عمل کیوں نہیں فرماتے ؟ کیوں امت مسلمہ کو فتنے کے آگ میں پھینک رہے ہو ؟ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں ؟ کیامرنا نہیں ہے ؟ کیا اللہ تعالی کو جواب دینا نہیں ہے ؟ یہ بھی بھو ل گئے ؟ • آخر کون سی ایسی طاقت ہے جسے آپ ٹھکرا نہیں سکتے ہو ؟ کیا وہ طاقت اللہ جل جلالہ سے بھی زیادہ قوی ہے ؟ اپنے اوپر رحم کرو ، مرکزنظام الدین جاؤ ، اور فتنے کی آگ کو بجھاؤ ! • اللہ سمجھ عطافرمائے ! • ( جاری ) • محبوب • ( دائرۂ المعارف الدعوۂ والتبلیغ ) ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Like👍 Share📨 and Comment💬 Subscribe YouTube Channel SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA Follow the WhatsApp Channel SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q Follow On Instagram: https://www.instagram.com/shubhaatkaizala Like Us On Facebook: https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA Join Us On Whats App: Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247 Join Us On Telegram: http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA Email Us On Gmail Email Kijiye.. [email protected] 🇿​🇦​🇷​🇺​🇷​ 🇸​🇺​🇳​🇪​ ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE) MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Exposed Aalami Shura https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Firqa e Shura par behtarin Wazahate https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ Shubha'at ka izala English Playlist link https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️ By *"SHUBHA'AT KA IZALA"* #dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial #muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi #maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel #motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin #molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni #molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari #ski #shubhaatkaizala ▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️

Comments