
SHUBHAAT KA IZALA
March 1, 2025 at 05:16 AM
https://youtu.be/TySRKsWqWlQ?si=RIFjCcmM4HLMx6L1
⬆⬆⬆⬆⬆
▫▪▫▪▫▪▫▪▫▪▫
• قسط نمبر ( ۹۵۹) رجوع کے احکامات ، مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ کافتوی اور مولانا سعدصاحب کے رجوع کاافسانہ !
Mufti Abul Qasim Nomani sb ka Fatwa aur Zidd aur Molana Saad Sb ka Ruju aur Uska Afsana, Ruju k Ahkaamat, Qist No 959
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
"دعوتی کام اور اس کا اسلوب"
قسط نمبر ٩٥٩
مولانا محبوب صاحب دامت برکاتہم
داعی الی اللہ
"Dawati Kaam Our Us kaa Usloob"
Qist no 959
Molana Mehboob Sahab
Da'aee Ilallaah Khair
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
• قسط ( ۹۵۹) رجوع کے احکامات ، مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ کافتوی اور مولانا سعدصاحب کے رجوع کاافسانہ !
• ( دعوتی کام اور اس کا اسلوب )
• الحمدللّٰہ وحدہ والصلاۂ والسلام علی من لانبی بعدہ - امابعد :
• ( ہر کام کے لیے مخصوص آدمی ہوتے ہیں )
• امام ابو بکر خوارزمی نے مشہور مقولہ ذکر کیا ہے:
• ( لكلّ عمل رجال. ) (الأمثال المولدۃ لأبی بکر خوارزمی ) ۱/ ۱۰۵)
• ترجمہ : ہر میدانِ عمل کے لیے الگ مردانِ میداں ہوتے ہیں۔
• مثلا : حضرت مولانا قاسم صاحب نانوتوی رحمۂ اللہ انقلابی شخصیت تھے ، کسی نے ان کے شیخ حضرت مھاجر مکی رحمۂ اللہ علیہ سے شکایت کی کہ بھائی قاسم سے معمولات اذکار پورے نہیں ہو پاتے ، شیخ مھاجر مکی فکر مند ہوکر ملنے گئے ، اور پوچھا کہ قاسم ! خیر تو ہے ؟ تو مرید نے جوابا عرض کیا : حضرت ! قبض کی کیفیت ہے ، ذکر پر طبیعت چل نہیں رہی ہے ، تعلیم وتعلم سے فرصت نہیں ملتی ۔ یہ سن کر طبیب حاذق شیخ العرفان مھاجر مکی صاحب نے فرمایا : قاسم مبارک ہو : تم پر اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت مبارکہ ( العلم ) کا فیضان جاری فرمادیا ۔
• اسی طرح مولاناسعدصاحب پر اس وقت ( غلبہ دعوت ) طاری ہے ، جس کا ثبوت یہ ہے کہ : سنہ (۲۰۱۶) سے دعوتی کام دنیاکے سارے ملکوں میں کم ازکم دو سو گنا بڑھ گیا ، ایشیا یورپ امریکہ افریقہ میں لاکھوں کے مجمعے اجتماعوں میں جمع ہوئے ، افریقن امریکن یوروپین قومیں کام پر کھڑی ہوگئیں ، اور دوسرا خاص فائدہ یہ ہوا کہ : ہزاروں علمائے کرام مفتیان عظام نے دعوتی کام کو اپنالیا سال سال کی جماعتیں سارے عالم میں پھیل گئیں ۔ سنہ (۲۰۱۵) تک گنتی کے چند علماء ہی ملتے تھے دعوتی کام میں ، مرکزنظام الدین علمائے کرام ومفتیان عظام سے مرکز چوبیسوں گھنٹوں بھرا رہتاہے الحمدللہ !
• مولاناسعدصاحب دامت برکاتہم کے بیانات : باب التربیۂ : سے متعلق ہوتے ہیں ، لیکن فتین وفسادی لوگ ان بیانوں کو : باب الفتوی : سے تعبیر کرتے ہیں ، مولانا سعد صاحب مفتی اعظم تو ہیں نہیں ، اس بات کو مفتی اعظم ابوالقاسم صاحب مد ظلہ تو بخوبی جانتے ہیں ، مفتی صاحب کا فرض منسبی تھا کہ مسئلہ کی نزاکت سے عوام کو واقف کرواتے ۔۔۔ کاش کوئی صاحب دل ہوتا جو مولانا سعدصاحب کے دل کی کاہن وتڑپ کو دیکھ پاتا ، ۔۔۔ بقول مجذوب رحمۂ اللہ علیہ ۔۔۔۔۔۔۔ خداشاہد ہے سچ کہتا ہوں میں دن رات روتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ مگر نم ہیں نہ یہ آنکھیں نہ تر ہیں آستین میری ۔۔۔
( رجوع کی شرعی حیثیت )
• رجوع اس ہستی کی طرف کیا جاتاہے جو ہستی جزا اور سزا دینے پر قدرت رکھتی ہو ، اور وہ ہستی ہے ( اللہ رب العزت ) کی ہستی ، اسی لئے ( رجوع الی اللہ ) کا کلمہ مشہور ومعروف ہے کہ :یعنی بندہ اللہ کی طرف رجوع کرے !
• باقی رہا : علماء اور سرپرستان قوم : کی طرف رجوع ، تو یہ امر مستحسن ہے کہ اس سے ملت اسلامیہ بکھرنے سے اور تفرقہ کاشکار ہونے سے محفوظ رہ سکتی ہے !
• لیکن اس رجوع کا استحصال نہ ہو ، یعنی علماء وسرداران قوم رجوع کرنے والےکے رجوع سے اپنے ذاتی مفادات وعزت ونام ونمود کی جئے جئے کار کرنے کے در پہ نہ ہوں ، بلکہ یہ نیت بنائے کہ رجوع کرنے والا دراصل اللہ تعالی کی طرف رجوع کررہاہے ، اور ہم تو اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان میں فقط واسطہ ہیں ، جس طرح : صاحب بیعت : سے کہاگیا: لوگ آپ سے بیعت نہیں کررہے بلکہ اللہ تعالیٰ سے بیعت کررہے ہیں ، اُن کے ہاتھوں پر اللہ کاہاتھ ہے ( یداللہ فوق ایدیھم )
• ( رجوع قبول کرنادر اصل : عفو ودرگذر کرنا : ہے )
◦ رجوع کا قبول کرنا : دراصل یہ ایک قسم کا : عفو : ہے : اور جب عفو ودرگذر کیاجائے تواس خطا اور خطا کار کو بھی دل ودماغ سےبُھلا دیا جائے ،
✓ مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم کو چاہئیے تھاکہ وہ مولاناسعدصاحب کے چاروں رجوع کی قبولیت کا شہادت نامہ بناتے اور اسے عام کردیتے تو یہ نیکی واجر پانے کا بڑا سنہری موقع ہوتا ، اور تبلیغی دنیا کا انتشار آن واحد میں ختم ہوجاتا ، تعلیم وتبلیغ مدارس مراکز سب شیر وشکر کی طرح ہوجاتے ، اور اسی طرح مولاناسعد صاحب کی فائیل بھی دارالعلوم کی ویب سائٹ سے ( ڈیلیٹ ) کردی جاتی !
◦ صحیح حدیث میں ہے کہ جب اللہ تعالی بندے کو معاف کرتے ہیں تو بندے کے گناہ کو فرشتوں سے بھی بھلا دیتے ہیں ، جگہ و گوا ہ سے بھی بھلا دیتے ہیں !
• (فتوے ورجوع کا افسانہ )
• مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ نے اپنی تقریر میں فرمایا : رجوع قبول کیا جاسکتاہے مگر اعتماد نہیں کیاجاسکتا : حضرت مفتی صاحب کو جاننا چاہئیے کہ اسلاف کی زندگیاں خطاؤں سے اور رجوع سے بھری پڑی ہیں مثلا :
• ۱۔ امام ابو حنیفہ رحمۂ اللہ علیہ سےتقریبا ایک سو بیس (۱۲۰) فقہی مسائل میں سہو ثابت ہے ، اور شاگردوں اور ہمعصر فقہاء نے ان کی خطاؤں پر متنبہ کیا تو امام صاحب رحمۂ اللہ علیہ نے باقاعدہ رجوع فرمایا ، جہاں تک رجوع کرنے کی نوعیت کا سوال ہے تو وہ رجوع نہ تو : تحریرا تھا ، نہ ہی معتد بہ تعداد کے سامنے تھا ، نہ ہی کسی خاص الفاظ وجملوں کی قید اُن پر لاگو تھی ، اور نہ ہی مقام اور جگہ کی کوئی تخصیص تھی ، اور رجوع جن باتوں پر کیاگیا تھا وہ فقہی مسائل تھے حلال وحرام ، جائز و ناجائز ، کے مسائل تھے ۔ دوسری بات یہ کہ : اُس وقت کے اسلاف نے شاید یہ بھی نہ کہا ہوگاکہ : نعمان : تم پر ہم کیسے اعتماد کریں ؟ تم نے تو ایک کے بعد ایک مسلسل خطاؤں کا انبار لگا دئے ہو ۔ لیکن مولانا سعد صاحب کی چند ایسی باتیں کہ : جن کا تعلق نہ ایمانیات سے ہے ، نہ عبادات سے ، نہ معاشرت سے ، نہ معاملات سے ، حالانکہ مفتی ابوالقاسم صاحب مدظلہ کے ایک ایک اعتراض کا باقاعدہ کتاب وسنت سے جواب دیاگیا ، مراجع پہنچا ئے گئے ، ، لیکن مفتی صاحب نے فرمایاکہ : مراجع دیکھیں گے تو بہت سا وقت ضائع ہوگا : مولونا سعدصاحب ایسے کسی مجمع میں اعلانیہ رجوع کرلیں : مفتی صاحب کے حکم کی تعمیل کی گئی ، باضابطہ رجوع کیاگیا ، مرکزنظام الدین کامجمع : پانچ چھ ہزار : بنگلہ دیش مرکز : مجمع دس ہزار : پھر بھی مفتی صاحب ماننے کوتیار نہیں ، اب مفتی صاحب ! آپ خود متعین فرمادیں کہ : رجوع کے اعلان کےلئے کتنا مجمع ہو ، کون سی جگہ ہو ، رجوع کے الفاظ کیا ہوں وغیرہ وغیرہ ؟؟؟
• امام ابن ابی شیبہ : نے : اپنی کتاب ( مصنف ابن ابی شیبہ ) میں پوری ایک جلد بنام ( رد علی ابی حنیفہ ) کے نام سے لکھی ، تقریبا وہ جلد ساتویں یا آٹھویں جلد ہے !
• ۲۔ کتاب ( معدن الحقائق ) شرح کنزالدقائق : مصنف : مولانامحمد حنیف گنگوہی صاحب فاضل دیوبند نے بھی کئی مسئلے بنام ( رجوع امام ابو حنیفہ ) اپنی کتاب میں قلمبند کئے ہیں !
• ۳۔ اکثر ائمہ فقہ ، ائمہ حدیث سے خطا اور اس پر اُن کا رجوع ثابت ہے ،
• ۴۔ حضرت اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ سے بیسیوں مرتبہ رجوع ثابت ہے !
• اب رہا مسئلہ اعتماد کا : تو ہم مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ سے اس بات کی توقع ہرگز نہیں رکھ سکتے کہ وہ اس رجوع کو قبول کرکے اس کا اعلان کریں گے ، اور انتشار ختم کریں گے ۔ اس لئے کہ دارالعلوم کے بادشاہ : مولا نا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم : نے مرکزنظام الدین کے چار رکنی وفد سے فرماچکے ہیں کہ ( بھیئ ! رجوع مراجع آتے جاتے رہتے ہیں ان سے کچھ نہیں ہوگا ، مولوی سعدصاحب سے کہیں کہ ایک زینہ نیچے اُتر آئیں اور رائونڈ میں بنائی گئی عالمی شوری کو تسلیم کرلیں تو ایک گھنٹے میں ساری دنیامیں انتشار ختم ہوجائے گا :
• ہم اپنے امارتی تبلیغی ساتھیوں سے یہی کہتے ہیں کہ : مفتی ابوالقاسم صاحب دامت برکاتہم کا اس وقت کا موقف : شرعی کم اور سیاسی زیادہ ہے : حالانکہ دارالعلوم کامنشور : تسامُح وتاویلات : کی بنیاد پر مرتب کیا گیاتھا ، لیکن مفتی صاحب نے : انتقام اور تعاقب : کا رنگ دیدیا : بہر حال یہ اب جان لیں کہ : ہمارا رقیب ہمارا اپنا ہی رفیق ہے ، لہٰذا خوب دعاؤں کااہتمام کریں اللہ تعالیٰ ہی ہماری مدد فرمائیں گے ان شاء اللہ ۔ ، رقیبوں کی ناراضگی میں ہی ہماری اپنی تربیت چھپی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رفیقوں سے رقیب اچھے کہ جل کر کر نام لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلوں سے خار بہتر ہیں کہ دامن تھام لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
• اور اب ہم علمائے کرامُ سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ( امام ابو حنیفہ ، ائمہ فقہ ، وائمہ حدیث ، و حضرت تھانوی : رحمہم اللہ علیہم اجمعین : پر اُن کے رجوع کے بعد اُن بزرگوں پر اعتماد رکھتے ہیں یا نہیں ؟
• اگر آپ سابقہ بزرگوں پر کوئی حرف نہیں کہتے ، تو پھر مولاناسعد صاحب پر سارا غم و غصہ کیوں نکالا جارہا ہے ؟
• ( خطا کام کرنیوالوں سے ہوتی ہے )
• کام کرنے والوں ہی سے خطا ہوتی ہے ، کام نہ کرنیوالے اور گھر بیٹھے رہنے والے سے توکوئی خطا و غلطی سرزد نہیں ہونےکی !
✓ ماضی میں بھی اہل تبلیغ سے غلطیاں و کمیاں ہواکرتی تھیں ، مگر اس وقت کے بڑے علماء مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی جیسے نہیں تھے ، البتہ وہ بزرگ دعوتی کام والوں کو معذور اورسیکھتڑ سمجھتے تھے ، اورپیار و شفقت سے ان کی اصلاح فرماتے تھے ، عفو ودرگذر کرنا ان کے اخلاق کریمانہ میں شامل تھا ،
◦ گنگوہی ونانتوی سلسلے کے سابقہ بزرگوں میں عیبوں پر پردہ ڈالنا ان کی عادت کریمانہ تھی ، وہ حدیث ( الفصیح افصح ) کے مصداق تھے ! یعنی سامنے والے کے ننانوے فیصدی اچھائیوں کی کثرت میں ایک دو خرابیوں کو نظر انداز کردینے والے تھے !
• مگر موجودہ مفتی نعمانی صاحب میں وہ : خو : نہیں رہی ، انہوں نے ( الفضیح افضح ) کی خصلت کو اپنایا : یعنی گھڑا بھر دودھ میں مینگنی ڈال دینے والا کام اختیار کیا ، یعنی : مولانا سعد صاحب کی ہزاروں خوبیوں کو چند مشتبہ باتوں کی وجہ سے پامال کردیا ، ایک ذمہ دار عالم ہونے کی حیثیت سے انہیں تو یہ چاہئیے تھاکہ مولاناسعدصاحب والی ایک ایک خطا پر سند ودلائل کے ساتھ سیر حاصل بحث کی جاتی تاکہ قیامت تک آنے والے امرائے تبلیغ ودعوت کے لئے سبق آمیز مواد جمع ہو جاتا ، اور یہ ایسا امر بھی نہیں تھا جو آپ کے لئے مشکل ہو ، ہم اکیلے ہیں لیکن کسی معترض کی جان نہیں چھوڑتے پورا تعاقب کرتے ہیں ، اور آپ کے پاس تو درجنوں مفتیان کرام اور سینکڑوں شاگردوں کا عملہ ہے !
• لطیفہ : یہ بھی نہیں سوچا کہ مولاناسعدصاحب کے متبعین دعوت وتبلیغ جو کروڑوں کی تعداد میں دنیابھر میں پھیلے ہوئے ہیں اُن پر کیا بیتے گی ،انہیں لوگوں کی قربانی سے دنیاتمام میں دین ودعوت دین کی محنت زندہ ہورہی ہے ۔
• لطیفہ : اہل علم پر کوئی آفت آجائے تو علم ان کی رہبری کے لئے کافی ہوجاتاہے ، مگر کم علم و سیدھے سادے لوگوں پر کوئی دینی آفت آن پڑ تی ہے تو وہ فتنوں کا شکار ہوجاتے ہیں ، کسی پراعتبار کرنا ان کے لئے مشکل ہوجاتا ہے ، آخر کار دین ودعوت دین سے کنارہ کشی ان کا مقدرونصیب بن جاتی ہے !
( بیانوں میں خطا ؤں کا ہونا )
◦ مگر سوچنا یہ ہے کہ : جو شخص دن میں چھ آٹھ گھنٹے بیان کرتا ہو ، اور وہ بھی بغیر : نصاب وکتاب : کے ، اور جس پر یہ فکربھی سوارہوکہ مجمع صرف بات سنے نہیں بلکہ اس مبارک دعوتی کام کوقبول کرے ، اور اسے اپناکام بنائے ، اور اس کے لئے نقد تیار ہوجائے ، ان فکروں کے ساتھ بات کرنے والے سے دوران بیان الفاظ میں بھول چوک اور کمی زیادتی کا ہوجانا عین ممکن ہے ،
◦ مگر ٹوکنے پر غلطی کا اعتراف اور اس پر رجوع کرلینا یہ تو سرزد ہونے والی غلطی سے کئی گنا زیادہ محبوب وممدوح عمل ہے !
◦ بیان ودعوت میں زبان کی پھسلن تو ایک عین فطری بات ہے ، اس لئے کہ شیطان ہمیشہ داعی کے ساتھ لگا رہتاہے !
◦ مولاناسعیداحمدخان صاحب نور اللہ مرقدہ فرماتے تھے کہ ( بندہ عبادت کاارادہ کرے توایک شیطان اسے روکنے کی کوشش میں لگ جاتاہے ، اور جب دعوت الی اللہ کاارادہ کرتاہےتو ہزار شیطان اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں ! اور وہ شیاطین داعی کے بولوں میں اپنے بول بھی القا کرتے ہیں : حضرات انبیاء بھی اس شیطانی القا سے محفوظ نہ تھے ، جسے قران مجید نے اس طرح سے بیان کیا !
◦ ( وماارسلنامن قبلک من رسول و لانبی الااذاتمنی القی الشیطان فی امنیتہ فینسخ اللہ مایلقی الشیطان ثم یحکم اللہ آیاتہ واللہ علیم حکیم - لیجعل مایلقی الشیطان فتنۂ الذین فی قلوبھم الخ ) سورۂ الحج : (۵۱-۵۲ )
◦ ترجمہ : ہم نے آپ سے پہلے جس رسول اورنبی کوبھیجا، اس کے ساتھ یہ ہواکہ ، جب وہ اپنے دل میں آرزوکرنےلگا، شیطان نے اس کی آرزو میں کچھ ملا دیا ، پس شیطان کی ملاوٹ کواللہ تعالی دور کردیتا ہے پھر اپنی باتیں پکی کردیتا ہے ، اللہ تعالی دانا اور حکمت والاہے ! یہ اس لئے کہ شیطانی ملاوٹ کواللہ تعالی ان لوگوں کی آزمائش کا ذریعہ بنادے ، جن کے دلوں میں بیماری ہے او جن کے دل سخت ہیں ، بیشک ظالم لوگ گہری مخالفت میں ہیں ! اوراس لئےبھی کہ جنہیں علم عطافرمایاگیاہے وہ یقین کرلیں کہ یہ آپ کے رب ہی کی طرف سے سراسر حق ہی ہے ، پھر وہ اس پر ایمان لائیں ، اور ان کے دل اس کی طرف جھک جائیں ، یقینا اللہ تعالی ایمان والوں کوراہ راست کی طرف رہبری کرنے والاہے !
◦ فائدہ : تمنی : کے بہت سے معنے وارد ہوئے ہیں : ان میں سے ایک معنی یہ بھی ہے کہ : اللہ کا رسول اور نبی جب وحی شدہ کلام پڑھتا ہے یا آیات کی تلاوت کرتاہے تو شیطان اس کی قرآت و تلاوت میں اپنی باتیں ملانے کی کوشش کرتاہے ، یا اس کی بابت لوگوں کے دلوں میں شک وشبہ ڈالتا ہے اور (مین و میخ ) نکالتا ہے ، اللہ تعالی شیطان کی طرف سے ڈالی ہوئی باتوں اور اس کی شرارتوں کو دور کرکے اپنی آیات اور اس کےمعنی ومفہوم کو محکم کرتاہے ! جس طرح آپ سے پہلے کے رسولوں کو اور نبیوں کو شیطان کی سازشوں سے محفوظ رکھا ، اسی طرح اللہ آپ کو بھی محفوظ رکھے گا !
◦ اس کی تفسیر میں بعض مفسرین نے ( عرانیق العلی ) کا قصہ بیان کیا ہے ، جو محققین کے نزدیک ثابت نہیں ہے ،
◦ فائدہ : شیطان یہ حرکتیں اس لئے کرتاہے کہ لوگوں کوگمراہ کرے ، اور اس کے جال میں وہ لوگ پھنس جاتے ہیں ، جن کے دلوں میں کفرونفاق کاروگ ہوتاہے ، یا گناہ کی کثرت کی وجہ سے ان کے قلوب سخت ہوچکے ہوتے ہیں !
◦ فائدہ : دعوت ، تدریس و تقریر میں زمین آسمان کافرق ہوتاہے :
◦ اسی طرح سے مبلغ اور مدرس ومقرر میں فرق ہوتاہے ،
◦ دوران بیان مبلغ کی نگاہ اللہ رب العزت کے فضل پر ٹکی رہتی ہے کہ : یا اللہ میں بھی محتاج اور یہ مجمع بھی محتاج : اور تو بے نیا ز ہے مجھے اور اس مجمع کو ہدایت عطافرما : اسی فکرکے ساتھ بیان ہوتاہے ، اور اختتام پر( بولو بھئ بولو! کون تیار ہے ؟
◦ (مدرس و مقرر کا بیان )
◦ مدرس و مقرر بیان کے دوران اپنی نگاہ بیان کے عنوان پر ، اور اس کے مطابق آیا ت قرآنی اور ان سے منسلک احادیث پر اور ان کی اسنادات پر لگائے رکھتا ہے ! اور اس کی تقریر کا اختتام ( وماعلیناالاالبلاغ ) کے جملے پر ہوتاہے !
◦ اس لئے غیر عالم مبلغ کو باندھ کر رکھنےکے لئے مولاناالیاس صاحب رحمۂ اللہ علیہ نے ( چھ ) باتیں لگائیں ، تاکہ مبلغ سے بیان میں کوئی خطا نہ ہو نے پائے !
◦ قول میں پھسلن ہے ، اسی لئے معاملات میں : قول پر گواہ بھی لگائے اور لکھنے کوبھی کہا !
◦ ہر انسان قول میں پھسلتا ہے ، اور پھسلا ہے ، سوائے نبی الرحمۂ صلی اللہ علیہ وسلم کے :
◦ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے عمل میں سہو موجود ہے ، لیکن : قول : میں ہرگز نہیں !
◦ چار مرتبہ سجدہ سہو مروی ہے ، لیکن قول میں ایک بھول بھی نہیں !
◦ اس لئے کہ رسول کا قول : شریعت : ہوتی ہے ، اس لئے اللہ نے حفاظت فرمائی کبھی بھی کسی قول میں بھول نہیں ہونے دی !
◦ عام طور پر عمل میں کم اور قول میں بہت بھول چوک ہوتی ہے !
◦ منکرین حدیث کےلئے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ : حدیث بھی تو قول ہے ، وہ کیسے غیر معتبر ہوسکتی ہے ؟
◦ لطیفہ : خیرالقرون کے دور میں اسلام افریقہ تک پہنچ گیا تھا ، اور مسلمان سوفیصدی دین پر عمل کرتے تھے ،
✓ حالانکہ اس وقت صرف قران مجید ہی تھا ، اور وہ بھی عربی میں ، اور اسی (۸۰) فیصدی مسلمان غیر عرب تھے ، اور غیر عرب قوموں کی زبانوں میں تراجم بھی نہیں تھے ، اور نہ ہی تفاسیر وغیرہ !
◦ مگر امت متحد تھی دیندار تھی ، گھر والا مسجد میں علم کے حلقوں میں بیٹھ کر پوری فکر کے ساتھ دین سیکھتا تھا ، اور گھرجاکر اپنے بال بچوں کو پوری فکر کے ساتھ دین سکھاتا تھا !
◦ بعد میں کتابوں اور ترجموں کادور چلا، جس طرح شیطان نے رسولوں کے کلام میں القا کیاکرتاتھا ، تو اللہ تعالی کلام مجید کی حفاظت فرماتے تھے ، لیکن بعد والوں کے کلام میں شیطان کے القا کودورکرنےکی شکلیں باقی نہ رہیں ، اور لکھنے کابازارگرم ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے امت مسلمہ تفرقے کاشکار ہوتی گئی ، معتزلہ ، جہمیہ ، علم کلام کے ماہرین ، کادور تھا ، یہ ایک المیہ ہے امت مسلمہ کا ( جاری )
◦ اللہ تعالیٰ انسانیت کی عمومی ہدایت کافیصلہ فرمائے !
◦ ( جاری )
◦ (محبوب )
◦ ( دائرۂ المعارف الدعوۂ والتبلیغ )
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Like👍 Share📨 and Comment💬
Subscribe YouTube Channel
SHUBHAAT KA IZALA: http://youtube.com/c/SHUBHAATKAIZALA
Follow the WhatsApp Channel
SHUBHAAT KA IZALA: https://whatsapp.com/channel/0029VaW7U2A2Jl8EXgvR373q
Follow On Instagram:
https://www.instagram.com/shubhaatkaizala
Like Us On Facebook:
https://www.facebook.com/SHUBHAATKAIZALA
Join Us On Whats App:
Follow this link to message me on WhatsApp: https://wa.me/918652365247
Join Us On Telegram:
http://Telegram.me/SHUBHAATKAIZALA
Email Us On Gmail Email Kijiye..
[email protected]
🇿🇦🇷🇺🇷 🇸🇺🇳🇪
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Dawati Kaam Our Us kaa Usloob k Mutaliq Hafiz Yasir Sb Bombay ki Dilkash Aawaaz main Da'aee Ilallaah Khair Molana Mehboob Sahab London D.B ki Likhi hue Anmol Qiston ki Playlist link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epufUcJonO1NzgmZLc2lo5ro
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
NIZAMUDDIN VS SHURA (DEBATE)
MAULANA AMEER SHAIKH Mutalliq Shura vs
AFTAB Siddiqui Mutalliq Nizamuddin most Important playlist Must be listen
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsD5v8sMUBxJD-pqFomrusc
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
SHUBHA'AT KA IZALA Par Ulema v Shuari Fitne k Mutaliq Aham Playlist Sune k liye link par click Kijiye
https://youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epu3oKJj0hvp3QzQe75aUipz
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Exposed Aalami Shura
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9eptdC4SqOlA-VxTKmeiS9j1K
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Firqa e Shura par behtarin Wazahate
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epsTLXGBOlKU91NW2_NKzLrw
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
Shubha'at ka izala English Playlist link
https://www.youtube.com/playlist?list=PLSx4mh_-9epvLLjZMFmKVUYAndmJ3jgBg
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️
By *"SHUBHA'AT KA IZALA"*
#dawat #tabligh #tableeghi #jamat #ameer #amarat #hazratji #maulanasaadsahab #markaznizamuddin #southafrica #ijtama #aalmishura #molanaibrahimdewala #molanaahmedlaad #farooqbhai #aalmishura #firqa_shura #sultanshah #fuzailahmadnasiriofficial
#muftitaqiusmani #muftiisazahidqasmi
#maulanasajjadnomani #maulanailyasghuman #muftinawalurrahman #muftitariqmasood #molanatariqjameel
#motivation #muftiakhoon #muftiabulqasimnomani #molanaarshadmadni #markaz #nizamuddin
#molanakhalid #aitrazat #jawab #maulanamehmoodmadni
#molanamehbooblondon #hafizyasir #ilyasbhaijogeshwari
#ski #shubhaatkaizala
▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️▫️▪️