
Youth Welfare Telangana
February 10, 2025 at 11:19 AM
یوتھ ویلفئیر تلنگانہ آرگنائزیشن کی جانب سے نارائن پیٹ میں دسویں جماعت کے طلباء میں مفت اسٹیڈی میٹریل کی تقسیم:
نارائن پیٹ : یوتھ ویلفیئر تلنگانہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوتھ ویلفیر تلنگانہ کے ذمہ داران نے نارائن پیٹ ضلع کے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کے دسویں جماعت کےانگریزی میڈیم کے طلباءو طالبات میں مفت تعلیمی کتابیں( اسٹیڈی میٹریل) تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ محمد فاروق بن مخاشن' نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالقدیر سنڈکے کرسپناڈنٹ اسکول و مولانا فاروق بن مخاشن' نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ "ابھیاس دیپیکا" کتابیں 10ویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اچھی طرح اسٹیڈی میٹریل کا مطالعہ کریں۔ اور اچھے نشانات حاصل کریں۔ جناب عبدالقدیر سنڈکے' ذاکر حسین تاج صدر مدرس نے یوتھ ویلفیئر تلنگانہ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سید جلال الدین ظفر،محمد وسیم ایڈوکیٹ ،خالد نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر یوتھ ویلفیئر تلنگانہ فاؤنڈیشن نارائن پیٹ کے ذمہ داران محمد امتیاز' محمد حسن الدین' ودیگر موجود تھے۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va9ijZa1t90aLKBkEG3G
❤️
👍
😮
🙏
4