
MEPCO Circle R.Y.Khan
February 14, 2025 at 05:58 AM
*حفاظتی پیغام براۓ لائن اسٹاف:۔۔ مورخہ 14 فروری 2025۔* بروز جمعہ
*بسم اللہ الرحمن الرحیم.*
*بِسمِ اللهِ الَّذِى لَا يَضُرُّ مَعَ اسمِه شَىٔ ءً فِى ألاَرضِ وَلَا فِى السَّـمَآءِ وَهُوَ السّمِيعُ العَلِيمُ*
*ترجمہ:*
*ساتھ نام اللہ کے، نہیں نقصان دے سکتی اس کے نام کی برکت سے کوئی چیز زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہ سننے والا ہے اور جاننے والا ہے۔*
*"کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورتحال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتی"*
*⬅️تمام لائن سٹاف سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر محفوظ عمل اور غیر محفوظ حالات کو نظر انداز کرنا ہمیشہ حادثہ کا سبب بنتا ہے*
*کام شروع کرنے سے پہلے اس کام کی جگہ کا جاٸزہ لیں کہ کوئی غیر محفوظ حالات تو نہیں*
*⬅️سپروائزر صاحبان کام کے بارے میں جاب بریفنگ دیں*
*⬅️ٹرانسفارمر پلیٹ فارم , بس بار اور HT لاٸن پر کام کرنے سے پہلے PTW لیں۔ PTW کے بغیر ڈی فیوز کاٹ کر لائن پر کام نہ کیا جاۓ*
*⬅️لاٸن پر PTW کے بعد لائن کو ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر سے چیک کرنا اور ارتھ کرنا انتہائی ضروری ہے*
*یہ بات یاد رہے جب تک لاٸن کو ارتھ نہ کر لیا جاۓ اس وقت تک لاٸن کو dead نہیں سمجھنا چاہیے*
*⬅️سیمنٹ کے پول پر چڑھنے سے پہلے اس کا اچھی طرح مشاہدہ کیا جائے اور کسی بھی صورت ناکارہ خراب پول پر چڑھ کر اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں.*
*⬅️کسی بھی صورت میں ALM اور کوئی بھی پرائیویٹ الیکٹریشن پول کے اوپر کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتا.*
*⬅️کام کے دوران مناسب T&P اور PPE کا استعمال کریں اور وردی پہن کرمیپکوکی پہچان بنیں*
*حفاظتی تدابير کو نہ اپنانا خود کشی کرنے کے مترادف ھے۔*
*⬅️تمام ایکسیئن اور ایس۔ڈی۔اوز کام کے دوران سر پرائز وزٹ کریں.*
*خیر اندیش*
*انجینیئر محمد رفیق کنول*
*سپرنٹنڈنگ انجینیئر آپریشن*
*میپکو سرکل رحیم یار خان*