💫علم و ادب اور حکمت✨
💫علم و ادب اور حکمت✨
February 7, 2025 at 02:00 AM
روایت ھے کہ جب حضرت یوسف علیہ السلام کو اُن کے بھائی کنویں میں پھینکنا چاہ رھے تھے تو اچانک حضرت یوسف ھنس پڑے۔ بھائیوں نے ھنسنے کی وجہ پوچھی تو فرمانے لگے: "مجھے وہ دن یاد آ رھا ھے جس دن میں نے آپ سب بھائیوں پر نظر ڈال کر اپنے آپ سے کہا تھا، جس کے دست و بازو ایسے جوان اور توانا بھائی ھوں اُسے حوادثِ دنیا کا کیا غم؟، اُس دن میں نے آپ لوگوں کی قوّت و جوانی پر ناز کیا تھا۔ لیکن آج میں تم لوگوں کے شکنجے میں ھوں، تم سے پناہ مانگ رھا ھوں لیکن تم لوگوں کا دل نہیں پسیج رھا۔ تم لوگوں کو اللہ نے مجھ پر مسلّط کیا ھے تا کہ میں سیکھ جاؤں کہ اُس کی ذات کے سوا کسی اور سے، حتّیٰ کہ اپنے بھائیوں تک سے کوئی امّید نہ باندھوں۔" حکایاتِ حکیم عطّار نیشاپوری سوزِ رومی

Comments