د غورځنګ میډیا✌️PTM Updates)
د غورځنګ میډیا✌️PTM Updates)
February 26, 2025 at 08:26 AM
ام حسان صاحبہ کے ساتھ غیر قانونی حراست موجود تقریبا تمام طالبات پختون ہیں۔ اور پختونوں کی اسلام سے محبت لا زوال اور بے مثال ہے ۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسے لوگ نہیں دیکھے ۔ تقریبا سب ہی کے گھر والوں کو جب یہ خبر ملی کہ بچی گرفتار ہوگئی ہے اور مسجد کے معاملے میں ایسا ہوا ہے ۔ تو سب کا ایک ہی جواب تھا اللہ کے راستے میں نکلی تھی ہمیں اس پر فخر ہے ۔ ام حسان صاحبہ ساتھ ہیں تو کیا غم ہے۔ ہمیں تو انکی فکر زیادہ ہے ۔ دل حیرانگی سے بھر جاتا ہے ۔ اور انکے جذبہ ایمانی پر تعجب ہوتا ہے ۔ یہ اہل فلسطین کے بچھڑے ہوئے لوگ لگتے ہیں ۔ لوگ الزام لگاتے ہیں ہم لوگ بچیوں کو یرغمال بناتے ہیں۔ بچیوں کے برین واش کرتے ہیں۔ او اپنی بھی کوئی غیرت و حمیت ہوتی ہے۔ اپنا بھی کوئی ضمیر ہوتا ہے۔ کل جب دھرنا ختم کرنے کیلئے مولانا عبد العزیز غازی نے پیغام بھیجا تو طالبات و معلمات کا جواب تھا خدا کیلئے ہم جتنے دن کھڑے ہونا پڑا کھڑے رہیں گے اندر نہیں آئیں گے ہمیں نہ بلائیں ہمیں بس اپنی آپی جان اور بہنیں چاہئیں۔ یہ جذبات کون ڈالتا ہے ؟ واللہ باللہ تاللہ جو لوگ اخلاص کے ساتھ اللہ کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ ایسے انکی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے ۔ اور یہ محبت طاغوتی قوتیں جتنا نکالنی کی کوشش کرتی ہیں اتنی بڑھتی جاتی ہے۔ ام حسان صاحبہ کو کہا گیا مسجد شہید کر رہے ہیں اور آپ کی آواز سنی جاتی ہے چل کر بات کیجئے یہ سن کر وہ فورا چل پڑیں اور اسی سلسلے میں وہ بات چیت کر رہی تھیں کہ پولیس پہنچ گئی اور ایک گھر میں بیٹھے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور جھوٹے مقدمات ڈال دئیے ۔ صرف یہی نہیں اب مولانا عبد العزیزغازی حفظہ اللہ کو بلیک میل کر رہے ہیں کہ مدرسہ گرا دو ۔ تو ام حسان کو چھوڑ دینگے۔ مولانا عبد العزیز غازی حفظہ اللہ نے جواب میں فرمایا یقینا مجھے ام حسان میرے لئے بہت قیمتی ہیں لیکن یہ مدرسہ مجھے ان سے زیادہ عزیز ہے تم ام حسان کو رکھو اللہ خود تم سے رہا کروائے گا اور عزت سے رہائی دلائے گا۔ یقیناً یہی اخلاص اور توکل ہے جو نصرت الٰہی کا سبب بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری ام حسان صاحبہ اور تمام مجاہدہ طالبات کو جلد از جلد رہائی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین معلمہ جامعہ سیدہ حفصہ

Comments