🛍️QADRI COLLECTIONS🛍️
March 1, 2025 at 01:39 AM
کلام امام جلالی دامت برکاتہم العالیہ 👇
اللہ اللہ خیر سے پھر آمد رمضان ہے
جس میں ہر سو موجزن رحمت رحمان ہے
کھول دی مولا نے جنت، بند کئے دوزخ کے در
باندھ کر شیطان رب نے کر دیا احسان ہے
رونق و رحمت کا موسم بخشش و برکت کی دھوم
کھل گئی دل کی گلی تازہ ہوا ایمان ہے
سحریوں افطاریوں کی نور برساتی فضا
کیا تراویح میں حلاوت گھولتا قرآن ہے
رات جس کی ہے مہینوں سے زیادہ خوب تر
پھر مقدر میں ہمارے وہ ہوا فرمان ہے
جس مہینے میں نوافل کو ملی فرضوں کی شان
اس میں آصف بندگی کی خوب اونچی شان ہے
❤️
👍
2