✨🔹صِرَاطِ مُسْتَـقِيْم🔹✨
✨🔹صِرَاطِ مُسْتَـقِيْم🔹✨
February 23, 2025 at 06:08 AM
کتنی حیرت بلکہ افسوس کی بات ہے کہ آپ تمام مدارس، جامعات، تبلیغی مراکز، خانقاہوں اور دینی مراکز کو چھوڑ کر میڈیا کے رمضان پروگراموں سے دین سیکھیں جہاں فرقہ واریت کو فروغ دیا جاتا ہے، متنازع مسائل اور غیر ضروری باتیں زیرِ بحث لائی جاتی ہیں، دین اور علمائے دین کو بے وقعت دکھایا جاتا ہے اور غیر مستند افراد کو دین سکھانے کے لیے بٹھایا جاتا ہے، اور پھر آپ انھی کی بنیاد پر حق وباطل اور صحیح وغلط کا فیصلہ بھی کریں، تمام علماء کرام کو غلط بھی سمجھیں، علماء سے دور بھی ہوجائیں اور گمراہی کی راہ پر چل پڑیں، یہ بڑے گھاٹے اور خسارے کا سودا ہے! اللّٰہ تعالٰی ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
👍 1

Comments