✨🔹صِرَاطِ مُسْتَـقِيْم🔹✨
February 23, 2025 at 06:10 AM
" *میرا پندرہ برس پڑوس رہا وہ اچھی پڑوسن نہ تھیں۔*
مسائل کھڑے کرتی رہتی تھیں۔
کبھی جی تو چاہتا تھا دو دو ہاتھ کرنے کو *مگر یہ خیال آتا تھا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم* *پڑوسی کے اتنے حقوق بیان فرما کر گئے ہیں۔۔*
پڑوسی کو وراثت تک میں حصہ دار ٹھہرانے کے گمان پیدا ہو گئے تھے۔۔میں چپ سادھے رہتی تھی۔۔
دس برس قبل ہم اس گھر سے شفٹ ہو گئے۔۔
ان کے جوان بیٹے کی حادثاتی موت کی خبر ملی تو میں تعزیت کے لیے گئی۔۔
دس برس بعد یہ پہلی ہی ملاقات تھی۔۔
وہ خواتین کے درمیان بیٹھی تھیں۔۔
مجھے دیکھ کر خواتین کو مخاطب کرکے بولیں" یہ ہماری پرانی پڑوسن ہیں۔۔
مجھ سمیت سارے پڑوسیوں کے حق ادا کرتی تھیں۔ اکثر ان کو ہم سے تکلیف بھی پہنچی مگر انہوں نے کبھی ہمارے ساتھ برا نہ کیا۔ میں روز حشر گواہی دوں گی کہ اچھا پڑوسی کسے کہتے ہیں میں نے ان سے سیکھا"۔
چھوٹی بہن فون پر یہ گفتگو کرتے ہوئے بولی:" اس غم کے موقع پر انہوں نے یہ کلمات کہے تو میرا دل مزید غم سے بھر گیا اور میں سوچنے لگی کہ میرا صبر تو چھوٹا تھا یہ گواہی کتنی بڑی اور قیمتی ہے".
ممکن ہے دنیا میں جن سے ہمارا دل دکھا ھو وہ روز حشر ہمارے حق میں شہادت دے دیں۔۔
وہاں کی ایک ایک گواہی ہمارے اعمال کے پلڑے میں کتنی قابل قدر ہوگی۔۔
ہم عجلت پسند ہیں۔۔فوری صلہ چاہتے ہیں۔۔۔
بہت ممکن ہے روز حشر کوئی ساس یہ کہے کہ میں نے بہو کی حق تلفی کی تھی۔۔میری بہو بہت اچھی تھی بے چاری بے زبان۔۔۔
یا کوئی بہو یہ کہے کہ میری ساس دل ازاری سہنے کے باوجود صابر تھی میری گواہی اس کے حق میں قبول کی جائے۔۔
*احادیث مبارکہ ﷺ سے یہ معلوم تو ہوتا ہے کہ جب اعمال ناموں کا وزن کیا جا رہا ہوگا تو شہادتیں قبول کی جائیں گی۔۔حق میں ہوں یا خلاف۔۔۔*
اتنی بڑی عدالت لگی ہوگی اس دن۔۔ مجرم, ملزم ,وعدہ معاف گواہ۔۔۔ سب ایک میدان میں کھڑے ہوں گے
*ہر عمل کا یہیں صلہ نہ چاہیں* ۔۔
*کچھ شہادتیں اپنے حق میں ان کی بھی رہنے دیں جنھوں نے دل آزاری اور حق تلفی کی ہے۔۔*
ان شاءاللہ اس دن کام ائیں گی جب ہمیں ان کی ضرورت ہوگی۔۔۔
افشاں نوید
♻💢♻🌿♻💢♻
❤️
👍
🥹
3