
🌹دین سیکھیں💫 اور سکھائیں ♥️DEEN SIKHE Aur SIKHAYEN 🌹
February 13, 2025 at 04:54 PM
*`دعائے نصفِ شعبان المعظم کا ترجمہ:👇🏻`*
*اے اللہ عز وجل ! اے احسان کرنے والے کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا ! اے بڑی شان و شوکت والے ! اے فضل و انعام والے ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پریشان حالوں کا مددگار، پناہ مانگنے والوں کو پناہ اور خوفزدوں کو امان دینے والا ہے۔ اے اللہ عز وجل ! اگر تو اپنے یہاں ام الکتاب (یعنی لوح محفوظ) میں مجھے شقی ( یعنی بد بخت ) محروم ، دھتکارا ہوا اور رزق میں تنگی دیا ہوا لکھ چکا ہو تو اے اللہ عز وجل ! اپنے فضل سے میری بدبختی محرومی، ذلت اور رزق کی تنگی کو مٹادے اور اپنے پاس ام الکتاب میں مجھے خوش بخت گشادہ) رزق دیا ہوا اور بھلائیوں کی توفیق دیا ہوا مثبت (تحریر) فرمادے کہ تو نے ہی تیری نازل کی ہوئی کتاب میں تیرے ہی بھیجے ہوئے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی زبان فیض ترجمان پر فرمایا اور تیرا (یہ) فرمانا حق ہے: ترجمہ کنز الایمان : الله جو چاہے مٹاتا ہے اور ثابت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا اُس کے پاس ہے۔ (پ، الرعد ) خدایا عز وجل ! تجلی اعظم کے وسیلے سے جو نصف شعبان المکرم کی رات ( یعنی شب براءت ) میں ہے کہ جس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام اور اٹل کر دیا جاتا ہے۔ (یا اللہ !