Salafi Dawah Network
Salafi Dawah Network
February 25, 2025 at 08:05 AM
سلفیت کا سطحی مفہوم شيخ صلاح كنتوش حفظہ اللّٰہ لکھتے ہیں: ❞جان لو—اللّٰہ تمہارے دل کو دو جہانوں میں سعادت بخشے—کہ سلفیت میں آئے نئے نویلے نوجوانوں میں تذبذب اور بوکھلاہٹ کے اسباب میں سے سب سے پڑا ایک سبب یہ ہے کہ انہوں نے سلف کی کتب کو بنيادی انداز میں نہیں پڑھا۔ جس وجہ سے ان میں سے بعض میں سلفی منہج کا غلط فہم پایا جاتا ہے، جس نے انہیں یہ گمان کرنے پر مجبور کر دیا کہ سلفی منہج فلاں فلاں شخص کا زاتی طریقۂ کار ہے۔ حالانکہ ان کا معاملہ حقیقت میں یہ ہے کہ وہ شخصیات کے متعصب پیروکار ہیں۔ اگر وہ سلف کے منہج کو علمی اصولوں کے ساتھ پڑھتے، تو اللّٰہ کی توفیق کے بعد یہ چیز ان کے لیے صحیح فہم حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی۔ واللّٰہ المستعان۔❝ مصدر: https://t.me/kantush1437 ترجمہ زبیر بن محمد عباسی
👍 ❤️ 5

Comments