کربلاء ٹوڈے/Karbala today
February 27, 2025 at 12:54 PM
عتبہ علویہ مقدسہ کا 500 سے زائد ریٹائرڈ اساتذہ کی عزت افزائی کے لیے پررونق تقریب کا انعقاد
#کربلاءٹوڈے #karbala_today #كربلاء_المقدسة #استاد
عتبہ علویہ مقدسہ نے گزشتہ روز معاشرتی اور تعلیمی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی 500 سے زائد ریٹائرڈ اساتذہ کی عزت افزائی کے لیے ایک پررونق تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد ان اساتذہ کی طویل عرصے تک کی جانے والی تعلیمی خدمات اور ان کے تعلیمی میدان میں اہم کردار کو سراہنا تھا۔ اس موقع پر نائب سیکرٹری جنرل عتبة علویہ، صدر انجینیئر احسان الطائی، اور دیگر مجلس انتظامیہ کے اراکین، شعبہ جات کے سربراہان، اور عراق کے سات مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والی اہم تربیتی شخصیات نے شرکت کی