غازی میڈیا نیٹورک
غازی میڈیا نیٹورک
February 15, 2025 at 04:18 PM
بسم اللہ الرحمن الرحیم ثاقب گنڈاپور صاحب کی شہادت نے دلوں کو زخمی کر دیا ۔ آج محترم ثاقب گنڈاپور صاحب کی اپنے ساتھیوں سمیت شہادت کی نہایت غمناک اور افسوسناک خبر موصول ہوئی جس نے اسلام پسندوں کے دلوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ۔ ثاقب گنڈاپور شہید رحمہ اللہ نے اپنی پوری زندگی اسلام جہاد اور اپنے اصولوں کی حفاظت کے لیے وقف کر رکھی تھی ان کی شہادت محض ایک فرد کی قربانی نہیں بلکہ ایک تحریک کی کامیابی اور اس کے عزائم کی پختگی کی علامت ہے ۔ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے لہو نے اس راہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی جس نے ثابت کیا کہ حق کے راستے پر چلنا آسان نہیں مگر جو لوگ اخلاص اور سچے ارادے کے ساتھ اس راہ کا انتخاب کرتے ہیں ان کے حوصلے کبھی متزلزل نہیں ہوتے ۔ یہ قربانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اسلام آزادی عزت اور انصاف کی راہ میں ہمیشہ قیمت چکانی پڑتی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ قیمت کبھی ضائع نہیں جاتی، شہید ثاقب گنڈاپور کی قربانی اس بات کا اعلان ہے کہ سچ اور حق کے متوالوں کو دبایا نہیں جا سکتا بلکہ ان کی شہادتیں تحریکوں کو مزید قوت اور جذبہ فراہم کرتی ہیں ۔ ان کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے اور ہم ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کرتے ہیں، جو لوگ اسلام اور جہاد کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین غازی میڈیا نیٹ ورک #ھفتہ 16 شعبان المعظم 1446 ھ ق/ بمطابق 15 فروری 2025 https://t.me/GhaziMediaUrdu_1

Comments