✿ الحیــــــاء مــــــن الایــمان ✿
✿ الحیــــــاء مــــــن الایــمان ✿
February 24, 2025 at 12:59 PM
بیوی سے لڑائی ختم ہی نہیں ہوتی ایک دوست کے بقول کہ ہم میاں بیوی آپس میں بہت محبت کرتے ہیں ۔ایک دوسرے کے لئے جان نچھاور کرتے ہیں ،ہماری محبت مثالی ہے۔لیکن جب کبھی لڑائی ہوتی ہے اس وقت اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ ہفتہ ہفتہ ہم ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے ،ہر دوسرا یہ چاہتا ہے کہ بات کرنے کا آغاز یہ کرے اگرچہ آخر میں جاکر ہمیشہ نہیں تو اکثر بات چیت کا آغاز بیوی نے ہی کیا ۔مفتی صاحب ہم اس لڑائی کے بعد ہونے والی صلح کے بعد روتے بھی بہت ہیں ۔اور کچھ سمجھ نہیں آتی کہ اس لڑائی سے جان کیسے چھڑائی جائے ۔ میں نے ان سے کہا :آپ کی اہلیہ سے تو میں بات نہیں کر سکتا ،اگر آپ میری ایک بات پر اس طرح عمل کریں اور اس کی ایسی عادت بنائیں جیسے آپ کی عادت ناشتہ کرنے یا رات کا کھانا کھانے بلکہ جیسے سونے کی عادت ہے کہ بغیر نیند کے آپ کا گزارا نہیں ،میرے مشورہ کو اگر زندگی کا ایسا حصہ بنا سکتے ہیں تو بات شروع کرتا ہوں ۔کہتے ہیں وعدہ کرتا ہوں کہ عمل کروں گا ۔ میں نے کہا :لڑائی کا عمومی انداز کیا ہے؟ کہتے ہیں :ہماری لڑائی و بحث آمنے سامنے بیٹھ کر کبھی نہیں ہوئی ،ہمیشہ وٹس ایپ پر بحث شروع ہوتی ہے اور پھر بڑھ جاتی ہے ،میں نے پوچھا جب گھر جاتے ہیں تو اس موضوع پر بات ہوتی ہے ؟کہتے ہیں بالکل نہیں ۔گھر جاتا ہوں ،بیوی کھانا دیتی ہے اور چپ چاپ لیٹ جاتی ہے اور میں بھی ایسا کرتا ہوں ،صبح جب گھر سے نکلتا ہوں تو پھر وٹس ایپ پر بحث ہوتی ہے۔ میں نے کچھ مزید سوالات کیے پچھلی تین چار لڑائیوں کا ایشو و موضوع و وجہ بیان کریں ۔بیان کرنے کے بعد میں نے ان سے کہا :آپ کو کبھی محسوس ہوا کہ وہ جو کہتی ہے درست کہتی ہے اور آپ غلط ہیں ۔ کہتے ہیں کئی دفعہ میں غلطی پر ہوتا ہوں اور کئی دفعہ اس کی بھی غلطی ہوتی ہے ۔ خیر میں نے ان سے کہا :جب آپ کو لگے کہ آپ غلط ہیں تو آپ نے ان کی ساری بات سننے کے بعد کہنا ہے کہ آپ نے درست کہا ۔آئندہ میں اپنی اس غلطی کو دور کروں گا ۔ اور جب آپ کو لگے کہ غلطی اس کی ہے تو اس کی وٹس ایپ چیٹ پڑھ کر آپ نے کسی بات کا جواب نہیں دینا ۔ بس ایک میسج لکھنا ہے ،میں اچھا ہوں یا برا مجھے نہیں معلوم ۔ہاں یہ معلوم ہے کہ میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں ۔اور میں نے آپ کے سارے میسج پڑھے ہیں ،ان پر غور کیا ہے اور مزید غور کر رہاہوں اور نیت کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ آئندہ میری طرف سے آپ کو ایسی شکایت نہ ملے ۔ اور ضروری نوٹ :ان کے میسج پڑھ کر اگر غصہ آئے تو ایک آدھ گھنٹہ کسی بات کا جواب نہیں دینا ۔غصہ کی حالت میں بالکل کوئی بات نہیں کرنی ،خاموشی رکھنی ہے۔ہاں لیکن اتنا میسج ضرور کرنا ہے کہ آپ کے میسج میں نے پڑھ لئے ہیں ،ابھی مصروف ہوں ،فری ہو کر بات کرتا ہوں ۔کیونکہ اگر آپ نے اتنا جواب نہ دیا وہ مزید لڑائی کر ے گی کہ اس نے میری باتوں کو کوئی اہمیت نہ دی ،پڑھ کر کوئی جواب نہ دیا ۔تو گویا کہ یہ سمجھ رہا ہے کہ میں بکواس کر رہی ہوں ۔لہذا وہ ایسا نہ سمجھے اس لئے مصروفیت کا عذر بنا کر کوئی جواب نہیں دینا ۔اور جب آپ کی طبیعت نارمل ہو تو اس وقت وہی ایک دو جواب میں میسج لکھنے ہیں جو عرض کیے ہیں ۔ چھ ماہ کا عرصہ ہو چکا ،کہتے ہیں ،اس فار مولہ پر عمل کرنے سے محبت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اور لڑائی ختم ۔قصہ مختصر جہاں محبت زیادہ ہو وہاں بیوی لاڈ بھی زیادہ دکھاتی ہے اور محبت کو برقرار رکھنے کے لئے لاڈ و نخرے دیکھنے پڑتے ہیں ۔ اگر انسان یہ سوچ لے کہ ہم نے رہنا تو اکٹھا ہی ہے، تو لڑائی کے سبب یہ دو چار دن کیوں خون جلائیں ،اپنا سکون کیوں برباد کریں ۔ہر نئے دن کو خوشگوار بنائیں۔ تو اس سوچ سے بھی بڑے بڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔ ♥️ 🌐ㅤ   📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
👍 1

Comments