
✿ الحیــــــاء مــــــن الایــمان ✿
February 27, 2025 at 02:29 PM
`ایک زانیہ کی توبہ`
مسلم کی روایت ہے کہ ایک عورت جہینہ جو زنا سے حاملہ ہوئی تھی حضور ﷺ کی خدمت میں آئی اور عرض کی یا رسول اللّٰه ﷺ میں قابل حد ہوں۔ مجھ پہ حد جاری فرمائیے حضور ﷺ نے اس کے سرپرست کو بلا کر فرمایا :
” کہ اس سے حسن سلوک کرنا اور جب اس کا بچہ پیدا ہو جائے تو اس سے میرے پاس لے آنا۔“ چنانچہ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور حضور ﷺ نے حکم فرمایا:
” کہ اس عورت کے کپڑے اچھی طرح باندھ دیے جائیں پھر آپ ﷺ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا اور بعد میں اسکی نماز جنازہ آپ ﷺ نے پڑھائی۔
حضرت عمر رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ نے عرض کی یارسول اللّٰه ﷺ ،
آپ ﷺ نے اس زانیہ کی نماز جنازہ پڑھائی؟ آپ ﷺ نے فرمایا :
” اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر وہ مدینہ کے 70 آدمیوں پر بانٹتی جائے تو سب کو پوری ہو جائے کیا تم نے اس سے کوئی افضل شخص دیکھا کہ وہ خود کو اللّٰه کی حدود کے جاری کے لیے لے آئی ہو۔۔“
❤️
2