🌹💕مؤ من🌹💕
February 16, 2025 at 03:10 AM
😞 *ظہور کیوں نہیں ہو رہا!!*
بہت سے لوگ جب سختیوں اور پریشانیوں سے دو چار ہوتے ہیں تو شک وشبہ کا شکار ہو جاتے ہیں اور تقدیرِ الہٰی پر اعتراض کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جنابِ امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ فرجہ الشریف کا ظہور ابھی ہو جانا چاہیے تھا کیوں نہیں ہوتا؟
اس لیے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان بلاؤں اور آزمائشوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کیا کریں؟
اور کیسے دعا کریں، کیسے توسل کریں اور استجابت دعا کی شرائط کیا ہیں اور موانع کیا ہیں؟
> شاید ہمارےاعمال ایسی مصیبتوں اور بلاؤں کاسبب بنے ہوئے ہوں۔
بنابریں اپنے اعمال پر نظر ثانی کریں۔
برائی سے ہاتھ اٹھالیں،
سچے دل سے توبہ کریں،
ترک معصیت کا مصمم ارادہ کریں۔
اگر ان مصیبت و مشکلات کے برطرف ہونے کیلئے حقیقی معنی میں دعا کرتے تو شاید یہ حالت نہ ہوتی۔
کیا شرط دعا یہ ہے کہ انسان حتماً سلمان ہو؟
اور گناہوں سے پاک ہو؟
نہیں نہیں۔
بلکہ فقط اتنا ہے کہ جب دعا کریں تو سوزِ دل اور اشک رواں کیساتھ دعا کریں چاہے اللّٰه کے نزدیک فاسق و فاجر ہی کیوں نہ ہو؟
اس لیے کہ اللّٰه تعالیٰ کسی کو ہلاک ہوتا نہیں دیکھ سکتا کیونکہ ہر چیز ایک ”کاف“ و ”نون“ (کن) سے وابستہ ہے البتہ لفظ ”کن“ بھی ایک تعبیر ہے ورنہ اللّٰه زبان لفظ اور تعبیرات کا محتاج نہیں ہے۔
پناہ برخُدا! اللّٰه ہم سب کو ”بیداری“ عطا فرمائےکہ ہم ”ثقلین“ کیساتھ تمسک رکھیں۔
🪷 *عالمِ ربانی، شیخ الفقہاء، جمال العارفین الحاج اعلم آیةاللّٰه العظمٰی محمد تقی بہجت قدس اللّٰه نفسہ الزکیہ*
*اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم*