Zainab Bhutto Official
Zainab Bhutto Official
February 3, 2025 at 12:53 PM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 3 فروری 2025ء *وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس* صوبائی وزراء، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسران شریک سندھ کابینہ کے اجلاس میں 5 نکات شامل ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ کی دوسری دوسالہ نگرانی رپورٹ، ایگریکلچر انکم ٹیکس اور سندھ کابینہ کی کارروائی کو ڈجیٹلائیزڈ کرنا شامل ہیں *این ایف سی ایوارڈ کی دوسالہ رپورٹ:* اسوقت ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 سے چل رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت صوبوں کو ڈویژنل پول سے انکے شیئرز کے متعلقہ فنڈز منتقل کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ ڈویژنل پول میں انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سروسز پر جی ایس ٹی شامل نہیں)، فیڈرل ایکسائیز (سوائے قدرتی گیس پر ای ڈی پر) اور کسٹمز (سوائے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ٹیکس) شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ کے ڈویژنل پول سے پنجاب کو 51.74 فیصد شیئر ملتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ڈویژنل پول سے سندھ کو 24.55 فیصد حصہ ملتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ خیبر پختونخواہ کو 14.62 فیصد اور بلوچستان کو 9.09 فیصد شیئر ملتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سندھ
❤️ 2

Comments