
Ummat I Muslima
February 20, 2025 at 01:47 AM
سورہ فاتحہ کی ایک بہترین مربوط تشریح
سورہ فاتحہ واقعی عجیب ہے💯♥یہ سورت انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے…
ہمیں عدم سے وجودمیں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ اللہ الحمدللہ!🌹
پھر ہمیں پالنے والا کون … رَبِّ الْعالَمِیْن 🌹
دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون ’’اَلرَّحْمٰن‘
آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے… ’’اَلرَّحِیْم‘‘🌹
ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیں انصاف دینے والا…’’مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن‘💯
جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والا صرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام …اِیَّاکَ نَعْبُدُ
جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرف اسی کے سامنے جھکیں گے’’وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن‘‘👍
مانگو کیا مانگتے ہو… یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں… وہ راستہ جو سیدھا آپتک پہنچا دے… اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے… صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ،اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے…غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ🤲
🌹آمین یا رب العالمین🤲
________________________
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ