Ummat I Muslima
Ummat I Muslima
February 21, 2025 at 05:52 AM
*دنیــا نہـیـں...آخـرتـــــ حــاصـــل کــرو...!* بہت دنوں پہلے کی بات ہے کہ دو شخص مل جل کر تجارت کرتے تھے...اور جو کچھ فائدہ ہوتا اسے ایک ہی جگہ جمع کر لیتے...اسی طرح جمع کرتے کرتے آٹھ ہزار دینار جمع ہوگئے...! ان دونوں میں سے ایک تجربہ کار تھا اور دوسرا نیا نیا تجارت میں لگا تھا...ایک دن تجربہ کار نے اپنے آپ کو بڑا عقلمند سمجھتے ہوئے اپنے ساتھی سے کہا...کہ اب میرا تمہارے ساتھ مل کر تجارت کرنا مشکل ہے...کیوں کہ تم کو تجربہ نہیں ہے...اس لیے تم اپنا حق لے کر الگ ہو جاٶ...چنانچہ دونوں اپنا اپنا حصہ لے کر الگ ہو گئے...! کچھ دن گزرنے کے بعد ایک بادشاہ کا انتقال ہوگیا...اس کے محل کے بکنے کا اعلان ہوا...یہ خبر جیسے ہی اس تجربہ کار شخص کے پاس پُہنچی...اس نے فوراً بادشاہ کے محل کو ایک ہزار دینار میں خرید لیا...اور اپنے ناتجربہ کار ساتھی کو بلاکر دکھایا...اور کہا : یہ قلعہ میں نے خریدا ہے...کیسا ہے؟ اس ناتجربہ ساتھی نے قلعہ کی تعریف کی...اور وہاں سے نکل کر چلا آیا اور مسکین و غریب بندوں پر ایک ہزار دینار خرچ کرکے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اے اللہ...! میرے اس ساتھی نے ایک ہزار دینار خرچ کرکے دنیا میں ایک خوبصورت محل خریدا ہے...تُو اپنے فضل و کرم سے مجھے جنت میں محل عطا فرما...! کچھ عرصے بعد اس تجربہ کار نے ایک ہزار دینار خرچ کرکے ایک خوبصورت عورت سے شادی کی اور شادی میں بھی اس ساتھی کو دعوت دی...جب وہ آیا...تو اُس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ ہم نے ایک ہزار دینار خرچ کرکے اس عورت سے شادی کی ہے...بتاٶ ، یہ کیسی ہے؟ اس نے اس عورت کی بہت تعریف کی اور گھر آکر ایک ہزار دینار صدقہ کیا...پھر تنہائی میں جاکر اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ...! میرے اس ساتھی نے ایک ہزار دینار خرچ کرکے دنیا کی ایک عورت حاصل کی ہے...میں تیرے راستے میں ایک ہزار دینار خرچ کرکے تجھ سے جنت کی حوریں چاہتا ہوں...! پھر کچھ دن کے بعد اس تجربہ کار نے دو ہزار دینار میں دو باغ خریدے...اور اپنے ساتھی کو بلاکر وہ باغ دکھائے ، تو اس نے ان دونوں باغوں کی بھی بہت تعریف کی اور یہاں سے جاکر دو ہزار دینار خرچ کیے...اور تنہائی میں اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ ! میرے اس ساتھی نے دو ہزار دینار خرچ کرکے دنیا کے دو باغ خریدے ہیں...میں تجھ سے جنت کے دو باغ مانگتا ہوں...! چنانچہ جب دونوں کا انتقال ہوا...تو اس صدقہ کرنے والے کو جنت کے ایسے محل میں پہنچا دیا گیا...جہاں پر باغ بھی تھے...خوبصورت حوریں بھی تھیں...اور اس کے علاوہ ایسی ایسی نعمتیں ملیں جن کو اللہ کے سوا کوئ نہیں جانتا...اس وقت اس کو وہ ساتھی یاد آگیا...تو فرشتہ نے بتلایا کہ وہ جہنم میں ہے...تم اگر دیکھنا چاہو...تو دیکھ سکتے ہو...اس نے جھانک کر دیکھا تو وہ جہنم کی آگ میں جل رہا تھا...! [ تفسیر ابن کثیر : ٧ / ١٧ ] اس واقعہ سے ہمیں دو سبق ملتے ہیں...ایک یہ کہ ہم کسی کو اپنے سے کمتر...اور چھوٹا نہ سمجھیں...دوسرا یہ کہ جب اللہ تعالی مال و دولت سے نوازیں...تو اس کو اس طرح خرچ کریں کہ دنیا و آخرت میں کامیابی...اور نجات کا ذریعہ بن سکے...!!! _______________________ ❤️     ✍🏻ㅤ   📩      📤 ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ     ˢʰᵃʳᵉ

Comments