دربار عالیہ پیر پھٹان تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
دربار عالیہ پیر پھٹان تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
February 23, 2025 at 12:52 PM
تاجدارِ صداقت مینارِ شریعت ، گلزارِ طریقت ، مَمدوحِ خدا ، وارثِ مژدۂِ " *وَسَیُجَنَّبُھَا الاَتقٰی* " لائقِ تقلیدِ ملائک ، باعثِ تنویرِ حوالک ،یکے از مَصادیقِ آیۂِ *لَیَستَخلِفَنّھُم* ، سراپا جود و صدق و ہمت و عَدل ، مُرادِ آیۂِ *وَلاَ یَاتَلِ اُولُو الفَضْل* ، لاثانی در علمِ قرآن و حدیث و شعر و اَنساب ، مقتدیِ یوسفِ کنعانِ عرب ،ومقتدائے ابن سیرین در تعبیرِ خواب ، اَساسِ شہرِ عِلم ، اسوۂ کاملہ در عمل و حِلم ، والدِ ممدوحۂِ سورۂِ نور ، افضل البشر بعد الانبیاء عند الخلق وعند اللہ الغفور سیدنا *صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ* کی بارگاہ ناز میں ہدیۂِ منقبت ابوبکر کی شان سب سے جدا ہے نہ کیوں ہو، حبیبِ حبیبِ خدا ہے فضیلت میں اعلٰی، شرافت میں ارفع کہاں اور اُس سا کوئی دُوسرا ہے وہ غازی، مجاہد، صحابی، خلیفہ وہ صہرِ محمد نبی مصطفٰی ہے ملا ہے نہ مل پائے گا اب کسی کو شرَف جو انہیں مصطفیٰ نے دیا ہے فدا جان و اولاد و مال اپنا کر کے نبی کے بھروسے کا بندہ رہا ہے رفیقِ سفر ہے وہ ہے یارِ غار ایک جسے ثانی اثنین رب نے کہا ہے وہ ہر ایک مشکل سے مشکل گھڑی میں جو سارے صحابہ سے آگے کھڑا ہے وہ بچپن کا ساتھی، وہ اول مسلماں وہ ہر اک جگہ پر جو اول رہا ہے ہم اُس کے ہوں پیچھے نہ کیونکر، کھڑا خود مصلٰی پہ جس کو نبی نے کیا ہے وہی شہریار اہلِ سُنت کی پہچاں کلیجے روافض کے جو کاٹتا ہے سید لطیف الدین شہریار قادری
❤️ 1

Comments