دربار عالیہ پیر پھٹان تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
دربار عالیہ پیر پھٹان تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
February 24, 2025 at 10:25 AM
اک بار پھر سے ماہِ رمضان آ رہا ہے تازہ دلوں میں کرنے ایمان آ رہا ہے پھر زندگی میں رب کا مہمان آ رہا ہے ماہِ شبِ نزولِ قرآن آ رہا ہے کم کرنے پھر ہمارے عصیان آ رہا ہے قابو اسی مہینے شیطان آ رہا ہے رحمت ہے پہلا عشرہ جنت کا در کھلا ہے تجھ کو لے جانے باغِ ریحان آ رہا ہے توبہ کرو کہ دوجا عشرہ ہے مغفرت کا بخشش تری کا کرنے سامان آ رہا ہے آخیر میں ملے گی دوزخ سے بھی رہائی تیرے دکھوں کا کرنے درمان آ رہا ہے زندہ ہےکیسےمسلم بن کھائے پیئے دن بھر دنیا کو پھر سے کرنے خیران آ رہا ہے تنگی نہیں ہے کوئی راہِ خدا میں لوگو مت سوچو گرمیوں کے دوران آ رہا ہے بیمار اور مسافر رکھتے ہیں روزے بعد از دشوار راہیں کرنے آسان آ رہا ہے مقصد حصولِ تقوی ہے روزہ ہےوسیلہ ہم کو دلانے قربِ رحمان آ رہا ہے ہم کو کرانے رب کی پہچان آ رہا ہے ہم پہ یہ پھر سےکرنے احسان آ رہا ہے اک بار پھر سے ماہِ رمضان آ رہا ہے تازہ دلوں میں کرنے ایمان آ رہا ہے https://whatsapp.com/channel/0029Vb108Bo7DAWpGiBOhR26
🫀 2

Comments