Umar Farooq Nationalist 🚩
Umar Farooq Nationalist 🚩
February 3, 2025 at 10:00 AM
فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے زیراہتمام جلسہ، مرکزی صدر ایمل ولی خان کا خطاب: اب اگر اے این پی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پاکستان نہیں چل پائے گا، ایمل ولی خان پچھلے تین انتخابات میں ہم جمہوریت، پاکستان اور نظام کی خاطر خاموش رہے اس کے بعد کوئی بھی ہماری راہ میں رکاوٹ بنا تو دمادم مست قلندر ہوگا عمران نے پختونخوا کے ان 9 حلقوں کے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں پی ٹی آئی ہاری ہے چیلنج کرتا ہوں کہ ان 9 حلقوں میں ایک قومی حلقہ چارسدہ کا بھی شامل کیا جائے ایک حلقے سے ثابت ہوجائے گاپختونخوا میں کتنی دھاندلی سے پی ٹی آئی کو حکومت میں لایا گیا ہے عجیب منطق ہے کہ پی ٹی آئی جہاں ہاری ہے وہاں دھاندلی، جہاں جیتی وہاں مینڈیٹ ہم نے میدان میں انکے ساتھ الیکشن لڑا ہے، چارسدہ کا مینڈیٹ ہمیں معلوم ہے انتخابات میں ہمارا مقابلہ انسانوں کی بجائے جنات اوربوٹوں سے ہوتا ہے پچھلے تین انتخابات میں ہمارے ساتھ یہی روش دہرائی گئی اور باہر رکھا گیا 2013میں ہم شہداء کے جنازے اٹھارہے تھے دوسرے لوگ الیکشن کررہے تھے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھاکر ہمارا مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا پچھلے انتخابات میں کروڑوں اور اربوں لیکر قوم کے مینڈیٹ کو بیچا گیا 4 فروری کو کرک میں جلسہ ہر صورت ہوگا، کوئی روک کر دکھا دے انتظامیہ 100 بار این او سی کینسل کرے، میں ہر حال میں جلسہ کرنے آؤنگا چارسدہ سے پارلیمان جانے والے پی ٹی آئی اراکین ایک عرصہ سے لاپتہ ہیں پارلیمان میں اور لوگ بیٹھے ہوں گے لیکن حقیقی ترجمانی آج بھی اے این پی ہی کررہی ہے باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کی تعلیمات کی روشنی میں ہمارا سفر جاری رہے گا ہمارے اکابرین ہمارا فخر ہیں اور انہوں نے ساری عمر قوم کیلئے پرامن جدوجہد کی ہے بابڑہ کے میدان میں خدائی خدمتگاروں نے قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی 600 سے زائد خدائی خدمتگار شہید ہوئے لیکن کسی کا حوصلہ کمزور نہیں ہوا بطور مرکزی صدر اپنے عوام کی نمائندگی میرے لئے باعث فخر ہے ہم باچا خان کے عدم تشدد کے پیروکار ہیں لیکن ولی خان کے سیاسی جانشین بھی ہیں کوئی ہمارے کارکنان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی جرات نہ کرے #bachakhanmonth2025

Comments