اقراء (پڑھ اپنے رب کےنام سے )इक़रा चैनल
اقراء (پڑھ اپنے رب کےنام سے )इक़रा चैनल
February 8, 2025 at 06:50 AM
*بچوں سے گہرا تعلق بنانے کیلئے چند تجاویز* 1: آنکھ کھلنے کے بعد جب بچے آپکے سامنے آئیں تو چہرے پر بھرپور مسکراہٹ سجا کر ان کو سلام کیجیے.اور سلام کی معنویت زہن میں رکھ کر سلام کر سکیں تو کیا کہنے 2: چھوٹے بچوں کو خاص طور پر گلے لگاییے پیار کیجیے، ہوسکے تو دو تین منٹ ان کے سر یا جسم کا مساج کر دیجیے. بڑے بچوں کے ساتھ بھی یہ سب کرنے میں حرج نہیں ہے. 3: مسنون دعائیں پڑھ کر دم کیجیے، چھوٹے بچوں کو گود میں لیکر تلاوت کرسکیں تو یہ بھی ایک مفید سرگرمی ہوگی. 4: اگر صبح واک کا معمول ہے تو اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جائیے اس وقت حکیمانہ طریقے سے آپ جتنی تعلیم دے سکتے ہیں وہ سکول چھ گھنٹوں میں بھی نہیں دے سکتا ہے. 5: اگر صبح پودوں کو پانی لگانے ان کی تراش خراش گوڈی کا معمول ہے تو اس مفید سرگرمی میں ان کو بھی شامل رکھیں. 6: رات کوئی خواب دیکھا ہے اور وہ اچھا ہے تو بچوں کو سنائیں اور انہوں نے کوئی اچھا خواب دیکھا ہے تو ان سے سنیں . _______ تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے

Comments