
اقراء (پڑھ اپنے رب کےنام سے )इक़रा चैनल
February 13, 2025 at 05:14 AM
حالات سے گھبرا جانا، ہمت ہار دینا، پھر سہارے تلاش کرنا یہ ایک فطری عمل ہے زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں جہاں ہم خود کو بھٹکا ہوا کھویا ہوا محسوس کر رہے ہوتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود آپ بیشک کمزور ہوں حالات آپکے قابو میں نا ہوں دن بدن دشمن کا گھیرا مزید تنگ ہو رہا ہو ایسے میں صبر کا دامن نا چھوڑنا، وقت بدلے گا، حالات بدلیں گے، دعائیں ضرور قبول ہونگی بلکل ایسے ہی جیسے موسٰی علیہ السلام نے رب سے کہا تھا اے ہمارے رب ہم اس بات سے ڈرتے ہیں کہ فرعون ہم پر زیادتی کرے یا سرکشی سے پیش آئے۔ اس پر رب نے کیا خوب تسلی بھرا جواب دیا "قَالَ لَا تَخَافَاَ اِنَّنِی مَعَکُمَـاَ اَسمَعُ وَاَرٰی" طٰہٰ:46
"ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں، سن بھی رہا ہوں ، اور دیکھ بھی رہا ہوں" فرق نہیں پڑتا آپ اگر کمزور ہیں اللہ کے ہاں ضابطے کچھ اور ہیں تسلی چاہتے ہو تو پکارو اپنے رب کو وہ نا صرف تسلی دے گا بلکہ تھام لے گا سنبھال لے گا ضائع نہیں ہونے دے گا بلکل اسی طرح جیسے موسٰی ع کو سنبھالا تھا ہاں تم موسٰی ع تو نہیں ہو لیکن تمہارا رب وہی ہے جو موسٰی ع کا تھا❣️