اقراء (پڑھ اپنے رب کےنام سے )इक़रा चैनल
March 2, 2025 at 12:27 AM
سحری میں کیا نیت کرے
(۱) یا اللہ اس روزے کو تو میرے تقوی کا ذریعہ بنا دے.
(۲) یا اللہ روزے سے گناہ معاف ہوتے ہیں. یا اللہ اس روزے سے میرے گناہ معاف فرما
(۳) یا اللہ آپ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا ہے جنت میں ایک دروازہ ہے ریان" جس میں سے روزے دار داخل ہوں گے۔ آپ اس روزے سے مجھے اس میں داخل کر دیجئے.
(۴) یا اللہ آپ نے فرمایا ہے "روزہ" میرے لیے ہے" تو اس روزے کو صرف آپ ہی کے لئے کر لیجئے.
(۵) اللہ آپ نے کہا "وأنا أجزي "به" کہ اس پر آپ اجر دیں گے، ایسا اجر جسے لفظوں میں بیاں نہیں کیا جاسکتا میں اس کا مستحق تو نہیں پر آپ اپنے فضل سے عطا کیجیے.
یہ چند منٹوں کی نیتوں سے اللہ کی رضا حاصل ہوگی روزے کا اصل مقصد (تقویٰ) حاصل ہوگا