PTI NA-75 (PP - 54 / PP - 55)
February 23, 2025 at 02:27 PM
ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاولدین طارق محمود ساہی اور ایم پی اے زرناب شیر ساہی کے گھر اور ڈیرے پر منڈی بہاولدین پولیس اور خفیہ اداروں کے نقاب پوش اہلکاروں کا دھاوا، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں قیمتی اشیاء کی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ فسطائیت کے اس نظام میں طارق ساہی صاحب کا جرم صرف عمران خان کے نظریہ پر کھڑا رہتے ہوئے منڈی بہاولدین میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاولدین کو اجازت درخواست دینا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ان بزدلانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے انشاءاللہ ظلم و جبر کا یہ نظام اور اس کے سیاہ کردار جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔