𝐁𝐀𝐃𝐀𝐋 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝
February 27, 2025 at 10:03 AM
" عرس/میلہ چنن پیر " چولستان، بہاولپور ـ
حضرت عماد الدین المعروف چنن پیر کا عرس پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد عرس ہے جو مسلسل سات ہفتے یعنی فروری کی آخری جمعرات بمطابق ہندی مہینے چیت سے شروع ہو کر اپریل کی اوائل جمعرات تک جاری رہتا ہے۔ مسلسل سات جمعراتوں تک جاری رہنے والا یہ میلہ پانچویں جمعرات کو اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ اس دن ضلع بہاول پور میں بھی عام تعطیل ہوتی ہےـ
لیکن اس بار ماہ رمضان شریف کی آمد کی وجہ سے آج تیسری جمعرات کو ہی مقامی تعطیل کر دی گئی ہے ،اور یہ جمعرات ہی میلے کا بڑا دن ہوگا ۔
اسی سلسلہ میں آج ضلع بہاولپور میں مقامی تعطیل ہے، بڑی تعداد میں قافلے روہی چولستان کی جانب رواں دواں ہیں ـ