✪صدائے مکاتب آل انڈیا ✪
✪صدائے مکاتب آل انڈیا ✪
February 27, 2025 at 10:54 AM
*تکبر سے بچنے کا قیمتی نسخہ* بزرگوں نے فرمایا ہے کہ تکبر سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی تعریف دوسروں سے ہرگز نہ سنی جائے۔ اگر کوئی شاگرد، مرید، مقتدی، کارکن یا عقیدت مند آپ کی تعریف میں کہے: "امام صاحب! آپ کا بیان تو بے مثال ہے، آپ جیسا کوئی نہیں!" "استاد محترم! آپ کے درس کی تو کیا ہی بات ہے!" "پیر صاحب! آپ کی بزرگی کو سلام پیش کرتا ہوں!" "قاری صاحب! آپ کی تلاوت ماشاءاللہ بےحد خوبصورت ہے!" "مجاہد صاحب! آپ جیسا بہادر کوئی نہیں!" تو فوراً اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیں اور محبت سے سمجھائیں کہ مخلوق کی تعریف کے بجائے خالق کی حمد و ثنا کریں۔ کیونکہ میری تقریر، درس، تلاوت، تصوف یا جہاد کا مقصد ہی یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں سے مخلوق کا اثر نکل جائے اور ہمارے دل صرف اللہ تعالیٰ کی محبت اور عظمت سے معمور ہو جائیں۔ لہٰذا، ہر حال میں اور ہر جگہ صرف خالقِ حقیقی کی تعریف کرنی چاہیے، کیونکہ وہی "الحمید" ہے۔ یاد رکھیں! اپنے دل کو مخاطب کر کے کہیے: "یہ شخص فریب میں مبتلا ہو گیا ہے اور مجھے حد سے زیادہ بلند مقام دے رہا ہے، حالانکہ یہ تو محض اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے میرے عیوب کو چھپایا ہوا ہے۔ اگر وہ میری حقیقت ظاہر کر دے تو کوئی بھی میرے قریب نہ آئے!" (تحفۃ الامۃ، صفحہ 95) https://whatsapp.com/channel/0029VaT7UQy9Bb60UIYa0n2M
👍 1

Comments