فلسطین الآن
فلسطین الآن
February 27, 2025 at 06:56 PM
دلہا کی اسٹریچر پر رہائی اس کی ابھی نئی نئی شادی ہوئی تھی کہ اہل غزہ کی نسل کشی کا بازار گرم ہوگیا۔ اس نے اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر غزہ کا انتقام لینے اور دجال کو سبق سکھانے کا عزم کیا اور پھر وہ نئی نویلی دلہن سے جنت میں ملنے کا وعدہ کرکے رخصت ہوگیا۔ یہ تہجد کا وقت اور 22 فروری 2024ء کا دن تھا۔ تینوں شیر اپنی نیلی گاڑی میں سوار ہو کر بیت لحم کے مشرقی علاقے التعامرہ سے روانہ ہوئے۔ ان کی منزل القدس کی صہیونی آبادگاروں کی سب سے بڑی بستی معالیہ ادومیم تھی۔ لیکن بستی کے باہر حاجز الزعیم چیک پوسٹ پر ہی انہیں روک دیا گیا تو انہوں نے اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دیئے۔ فول پروف سیکورٹی والے علاقے میں ہونے والی اس کارروائی سے دجالی فوج اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دجالی سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے کہ مغربی کنارے سے مسلح افراد 71 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مقبوضہ القدس تک کیسے پہنچ سکے؟ القدس کے مشرق میں واقع حاجز الزعیم اسرائیل کی سب سے مضبوط اور محفوظ چیک پوسٹس میں سے ایک ہے، جہاں ہمیشہ مسلح فوجی تعینات رہتے ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا اور 8 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک تھی۔ بعد میں ان شیروں کے نام محمد اور کاظم زواهرة (26 اور 30 سال کے سگے بھائی) اور ان کے دوست، ڈاکٹر احمد الوحش (32 سال) کے نام سے ہوئی۔ محمد اور احمد دونوں موقع پر شہید ہوگئے۔ جبکہ کاظم شدید۔ زخمی ہوکر گرفتار ہوگئے۔ انہوں اس کارروائی کے لیے ایم-16 اور کارلو بندوقوں کا استعمال کیا اور کارروائی کے لیے صبح 8 بجے کے وقت کا انتخاب اس لیے کیا کہ اس وقت یہ علاقہ آبادکاروں کی سرگرمیوں سے بھرا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس فوجی چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوج کا بڑا رش بھی ہوتا ہے۔ کاظم کو زخمی حالت میں ہداسا اسپتال لے جایا گیا۔ وہ اب تک کومے میں ہیں اور مصنوعی سانس پر جی رہے ہیں اور اسی حالت میں رات کو انہیں رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس میں الحسین اسپتال منتقل کیا گیا۔ (ضیاء چترالی)
😭 1

Comments