
فلسطین الآن
February 27, 2025 at 07:00 PM
مقاومت ہی ہمارا انتخاب
"شعبنا يلتف حول المقاومـ.ـة" (ہمارے عوام مزاحمت کے گرد یکجا ہیں) یہ الفاظ بلال یاسین کے ہیں، جو 20 سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے کے بعد کچھ دیر قبل رہا ہوئے۔ یہ الفاظ ہی نہیں، اسرائیلی قابض فوج کے خلاف فلسطینی عوام کی مزاحمت اور یکجہتی کی دلیل ہیں۔ بلال یاسین، جو جیلوں میں ایک کٹھن تجربہ گزار کر رہا ہوئے ہیں، اس کے باوجود فلسطینی مزاحمت کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہنے کا اعلان کر رہے ہیں اور مزاحمت کو ہی آزادی اور حقوق کی بازیابی کا واحد راستہ بتا رہے ہیں۔ یہ الفاظ فلسطینی قیدیوں کی بہادری اور عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جو قابض طاقتوں کے سامنے نہ تو ٹوٹتے ہیں اور نہ ہی اپنی جدوجہد سے پیچھے ہٹتے ہیں۔ بلال یاسین جیسے قیدی مزاحمت کی جرات کی نشانی ہیں، جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ فلسطینی عوام آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، چاہے جتنی بھی مشکلات آئیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ضیاء چترالی