فلسطین الآن
February 28, 2025 at 01:40 AM
تین بار عمر قید اور 60 سال کی سزا پانے والے رہا شدہ قیدی بلال غانم آزادی حاصل کر کے مصر پہنچ گئے۔ وہ "طوفان الأحرار" معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہیں۔ بلال غانم شہید بہاء علیان کے ساتھی تھے، اور دونوں نے دس سال پہلے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مشترکہ حملہ کیا تھا۔
*نوٹ::*
*آپریشن کی تفصیل*
بلال غانم اور بہاء علیان نے 13 اکتوبر 2015 کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں چاقو اور فائرنگ کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے بہاء علیان کو موقع پر شہید کر دیا، جبکہ بلال غانم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد میں، اسرائیلی عدالت نے بلال غانم کو تین بار عمر قید اور 60 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
❤️
2