
فلسطین الآن
February 28, 2025 at 01:40 AM
جنین کے جنوب میں واقع مثلث الشهداء گاؤں سے تعلق رکھنے والے اسیر اسلام وشاحی مزاحمتی معاہدے کے تحت رہا ہو گئے۔
اسلام وشاحی کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اور ان کی رہائی 2021 میں متوقع تھی۔ لیکن رہائی سے صرف دو سال پہلے، انہوں نے صحرائی جیل "النقب" میں قابض اسرائیلی جیل حکام کے مظالم کے خلاف احتجاجاً ایک جیلر پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس واقعے کے بعد، اسرائیلی حکام نے ان کی سزا میں مزید 12 سال کا اضافہ کر دیا تھا۔
اسلام وشاحی فلسطینی قیدیوں کی مزاحمتی تحریک کے بہادر سپاہیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اسلام وشاحی کو 2004 میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے وابستہ تھے اور اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہے۔
ان پر خاص طور پر مسلح مزاحمت میں شمولیت، اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی، اور مزاحمتی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اسرائیلی عدالت نے انہیں 19 سال قید کی سزا سنائی، جو 2021 میں مکمل ہونی تھی۔
❤️
1