
فلسطین الآن
February 28, 2025 at 01:40 AM
اسرائیلی اخبار یديعوت أحرونوت کے مطابق، اسرائیل نے جنوبی غزہ میں محور فیلادلفیا سے انخلا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یہ انخلا طے شدہ تھا۔ یہ اعلان جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد سامنے آیا، جس میں 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا، جبکہ 59 اب بھی غزہ میں قید ہیں۔
حماس نے اسرائیل کے اس فیصلے کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئيل سموتریتش نے محور فیلادلفیا سے انخلا کو "ریڈ لائن" قرار دیا ہے، جس سے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔
https://chat.whatsapp.com/GBiT8XOfamM3D9wZ3d2Wun
😢
3