
فلسطین الآن
March 1, 2025 at 04:47 AM
اسرائیل کے ترلے اور جانبازوں کے نخرے
تل ابیب نے مصری مصالحت کاروں کے ذریعے اہلِ غزہ سے عارضی جنگ بندی میں چھ ہفتہ توسیع کی درخواست کی ہے۔ معاہدے کے پہلا مرحلہ 2 مارچ کو ختم ہورہا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی سرپرستی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پہلا مرحلہ ختم ہونے سے پہلے مستقل امن کیلئے بات چیت مکمل ہوجانی تھی لیکن صدر ٹرمپ کے لاڈوپیار میں نیتن یاہو بات چیت سے کتراتے رہے اوربعد ازخرابیِ بسیار کل اس نے اپنا مذاکراتی وفد قاہرہ بھیجا۔
پہلے اجلاس ہی میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلیوں کو باور کرادیا کہ 'بندہ پرور عارضی جنگ بندی اتوار کی رات بارہ (پاکستان میں 9) بجے ختم ہورہی ہے'
چنانچہ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کا دورانیہ مزید چھ ہفتے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔اپنے ابتدائی جواب میں جانبازوں نے کہا کہ عارضی فائر بندی میں توسیع سے بہتر ہے کہ غزہ سے مکمل و غیر مشروط فوجی انخلا اور دونوں طرف سے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلو۔
ضیاء چترالی کی رپورٹ