فہمِ دین
فہمِ دین
February 18, 2025 at 11:53 AM
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو کسی چیز سے اتنا خوش ہوتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا جتنا وہ اس بات سے خوش ہوئے کہ ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! آدمی ایک آدمی سے اس کے بھلے اعمال کی وجہ سے محبت کرتا ہے اور وہ خود اس جیسا عمل نہیں کر پاتا، تو آپ نے فرمایا: *”آدمی اسی کے ساتھ ہو گا، جس سے اس نے محبت کی ہے* ۱؎“۔ *وضاحت*: ۱؎: یعنی: جنت میں اس نیک آدمی کے ساتھ ہو گا، اس لئے نیک لوگوں سے محبت رکھنی چاہئے۔ ---------- سنن ابی داود کی حدیث نمبر 5127 قال الشيخ الألباني: صحيح

Comments