
فہمِ دین
February 20, 2025 at 02:21 AM
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*﴿فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ﴾*
کیا ہی کمال درجے کا بھروسہ تھا، جو حضرت یونس علیہ السلام کے دل میں اللہ پر تھا!
رات کی تاریکی،
سمندر کی گہرائی،
مچھلی کے پیٹ کی ظلمت ۔۔۔
ہر طرف سے مایوسی کے اسباب جمع ہو چکے تھے، اور نجات کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا تھا۔
مگر انہوں نے کامل یقین کے ساتھ اللہ کو پکارا:
*لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ*
اللہ نے ان کی دعا قبول کی اور فرمایا:
*﴿فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ﴾*
"پس ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انہیں غم سے نجات دی۔"
*﴿وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ﴾*
"اور اسی طرح ہم ایمان والوں کو نجات دیتے ہیں۔"
*جب ہر راستہ بند دکھائی دے، تو بھی اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ وہی مشکلات کو آسان اور ناممکن کو ممکن بنانے والا ہے۔*
اُم زینب
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ