
Mufti Inayatullah Habib
February 16, 2025 at 05:53 PM
*چیٹ جی پی ٹی اور دینی معلومات - ایک سنجیدہ تنبیہ*
👈آج کل بعض لوگ چیٹ جی پی ٹی سے کسی موضوع پر حدیث پوچھتے ہیں، اور وہ فورا اپنی طرف سے کوئی متن گھڑ کر کسی مستند کتاب کی طرف منسوب کر دیتا ہے۔ اس کے بعد وہی من گھڑت احادیث لے کر لوگ بحث و مباحثہ شروع کر دیتے ہیں، اتقوا الله!۔
*👈حالیہ دنوں میں نکاح کے موقع پر چھوہارے اچھالنے سے متعلق اسی طرح کی دو حدیثیں سامنے آئی ہیں، جن میں سے ایک کو صحیح بخاری اور دوسری کو سنن نسائی کی طرف منسوب کیا گیا۔ اور ان دونوں کتابوں میں ان احادیث کا سرے سے وجود ہی نہیں، یہ چیٹ جی پی ٹی کی کارستانی ہے۔*
👈میرے بھائیو! چیٹ جی پی ٹی پر اعتماد نہ کریں! خصوصاً دینی و علمی معلومات کے معاملے میں اس کا محتاط استعمال ضروری ہے، کیونکہ اس کی فراہم کردہ معلومات اکثر ناقابلِ اعتماد ہوتی ہیں۔ علم کو اس کے حقیقی اور فطری ذرائع سے سیکھنا ہی درست طریقہ ہے۔
👈یہ ذریعہ نہ صرف دینی علوم میں غیر معتبر ہے، بلکہ عربی لغت و زبان کے حوالے سے بھی ناقص اور غیر معیاری ہے۔ اس پر اعتماد کرنا علمی زوال اور فکری انحطاط کا باعث بن سکتا ہے۔ اہلِ علم کے لیے یہ ایک بہت بڑا فتنہ ہے، جو جہالت اور گمراہی کے دروازے کھول سکتا ہے۔
👈دین کا علم اہلِ علم سے حاصل کریں، مستند کتب کا براہِ راست مطالعہ کریں، اور تحقیق و تدبر کے اصولوں پر کاربند رہیں۔
*د. نور الرحمن الهزاروي*
❤️
👍
4