
SUFIAS ORG
February 4, 2025 at 04:02 AM
💚💚💚💚💚💚💚💚💚
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کلام فرماتے تو اپنی بات کو تین مرتبہ دہراتے تھے تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات (اچھی طرح) سمجھ سکیں اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی جماعت کے پاس تشریف لے جاتے اور انہیں سلام کہتے تو تین مرتبہ سلام کہتے (یہ سلام گھر میں داخل ہونے کی اجازت لینے کے لئے ہوتا ویسے کسی شخص کو سلام کہنا ہو تو ایک مرتبہ ہی کافی ہے)۔‘‘
الحديث رقم 21: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: العلم، باب: مَن أعاد الحديث ثلاثا لِيُفْهَمَ عَنه، 1 / 48، الرقم: (95)، وفي کتاب: الاستئذان، باب: التسليم والاستئذان ثلاثا، 5 / 2305، الرقم: 5890، والترمذي في السنن، کتاب: الاستئذان والآداب عن رسول اللہ ﷺ، باب: ماجاء في کراهية أن يقول عليک السلام مبتدئا، 5 / 72، الرقم: 2723، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 213، الرقم: 13244، والحاکم في المستدرک، 4 / 304، الرقم: 7716، وَقَالَ: هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ.
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری کوئی حدیث سنی اور اسے دوسروں تک پہنچا دیا، اس لیے کہ بہت سے وہ لوگ جنہیں حدیث پہنچائی جاتی ہے وہ سننے والوں سے زیادہ ادراک رکھنے والے ہوتے ہیں ۔
(سنن ابن ماجہ 232 )
https://whatsapp.com/channel/0029VaEFro94o7qRxw052b0N
👍Please like our page...
https://m.facebook.com/sufiaz.org/
Please follow us on Twitter
https://twitter.com/SufiasO/
🌎Visit for more gifts...
https://sufias.org
🕌Please join this group and invite friends and family to join for Sadqa Jaria. Daily one authentic msg from admin from 6 books of Ahadees. No disturbance at all.
💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚
❤️
👍
11