
♡𝒋𝒂𝒏𝒏𝒂𝒕 𝑲𝒆 𝑺𝒂𝒕𝒉𝒊♡
February 20, 2025 at 01:06 PM
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاته*
*((دعا کی درخواست))*
آپ تمام سے گذارش ھیکہ میری پیاری آپا کی طبیعت خراب ہے۔آپ تمام گروپ ممبران سے انکے لئے دعا کی درخواست😢😢😢
جب ہم کسی مسلمان کی بیماری کے بارے میں سنتے ہیں۔اور دل سے اسکی شِفاء کے لئے دعا کرتے ہیں ۔تو فرشتے ہماری دعا پر آمین کہتے ہیں۔اور دعا کرنے والے کے حق میں کہتے ھیکہ اللہ اِسے بھی شِفاء عطا کر اسکی بیماری کو دور کر اسکے معاملات میں آسانیاں پیدا فرما دعا کرنے والے کی ہر مصیبت ہر تکلیف کو دور فرما۔غائبانہ دعائیں کر نے کی بہت فضیلت ہے ۔اس لئے ہمیں غائبانہ دعا کرنی چاہئے ۔تاکہ ہمیں جب کوئی بیماری آئے ۔تو یہی دعائیں ہمارے کام آۓ۔جس پر فرشتوں نے آمین کہا تھا۔اس لئے ہم سب کو کسی کی بیماری کا سن کر دل سے شِفاء کی دعائیں کرنی چاہئے ۔
غائبانہ دعا 👇
ام الدرادء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں مجھ سے میرے شوہر ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب کوئی اپنے بھائی کے لیے غائبانے ( غائبانہ ) میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرے لیے بھی اسی جیسا ہو ۔
سنن ابو داؤد 1534💐💐
مسلمان کی اپنے بہن یا بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی گئی دعا اللہ کے ہاں مقبول ہوتی ہے۔ جب بندہ اپنے بھائی یا بہن کے لیے دعا کرتا ہے تو فرشتوں میں سے ایک فرشتہ اس کے سر پر آ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے: آمین، اور تیرے نصیب میں بھی وہی خیر ہو جس کی دعا تو نے اپنے بھائی کے لیے کی ہے۔
🤲🏻 *أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ ، شِفَاءً لَّا يُغَادِرُ سَقَمًا*
🤲🏻 تکلیف کو دور کر دے اے لوگوں کے رب! اور شفاء دے، تو ہی شفاء دینے والا ہے، شفاء وہی ہے جو تیری طرف سے ہو ایسی شفاء کہ بیماری ذرا بھی باقی نہ رہ جائے۔
🤲🏻 أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه
أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه
أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه
أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه
أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه
أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه
أسئل الله العظيم رب العرش العظيم أن یشفیه 🤲🏻
🤲🏻 الله سبحانہ و تعالٰی شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے، اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
الله سبحانہ و تعالٰی انکی سب تکلیف کو دور کردے اور بیماروں کو شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے۔۔ اللہ سے دعا ہے اللہ جلد سے جلد میری آپا کو شِفاء کاملہ عطا کرے اور صحت و تندرستی کے ساتھ ایمان والی طویل زندگی عطا کرے۔انکی تکلیف کو راحت میں بدل دے۔ انکے دل کو اللہ ہمت ، قوت، طاقت عطا کرے۔ اور جسمانی کمزوری کو دور کردے😢 *آمین یا رب العالمین*
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
🤲
❤️
👍
😢
21