Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 11:57 AM
*جاپان* جاپان، چار بڑے اور تیس چھوٹے جزیروں پر مشتمل مشرقِ بعید (Far East)کا ایک اہم ملک ہے۔ *گھٹتی ہوئی آبادی:* جاپان کی موجودہ آبادی2025ء کے آغاز میں 12کروڑ 33لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 2008ء میں جاپان کی آبادی 12.8کروڑ تھی۔ 2022ء میں 12.5رہ گئی۔2025ء میں 12.3رہ گئی۔ اندیشہ ہے کہ 2040ء میں آباد گھٹ کر 10.7کروڑ رہ جائے گی۔ 2050ء میں جاپان کی آبادی گھٹ کر 9.7 کروڑ رہ جائے گی۔2065ء میں 9 کروڑ سے بھی کم۔ قدر کھوتا ہوا جاپانی روپیہ ین (Yen): جاپانی روپیہ کو”ین“(Yen)کہتے ہیں۔ جاپانی روپے کی قدر میں تیزی کے ساتھ کمی بیشی ہو رہی ہے۔ 2010ء میں ایک امریکی ڈالر، 87ین کے برابر تھا۔ 2011ء میں ین کی قیمت بڑھ کر 80کے برابر ہو گئی۔ 2013ء میں ”ین“گرنے لگا۔ ایک ڈالر 97ین کے برابر ہو گیا۔ 2015ء میں ڈالر 121ین کے برابر ہو گیا۔ 2022ء میں ڈالر، 131 ین کے برابر، 2023ء میں 140ین کے برابر اور 2024ء میں 140ین کے برابر ہوا۔ آج 2025ء میں ایک امریکی ڈالر، 154”ین“کے برابر ہے۔ *جاپان کے بڑے شہر:* سب سے بڑا شہر توکیو (Tokyo)ہے،جو دارالحکومت بھی ہے۔ اس کے بعد یوکو ہاما(Yokohama)، اوساکا (Osaka)، ناگویا(Nagoya)، ساپورو(Sapporo)، فوکوکا(Fukuoka)، کوبے (Kobe) اور کیوتو (Kyoto) بڑے شہر ہیں۔ جاپانی صنعت: دوسری جنگ عظیم کی شکست کے باوجود، جاپان آج بھی ایک امیر ملک ہے۔ اسے ٹیکنالوجی میں برتری حاصل ہے۔ جاپان کی گاڑیاں ساری دُنیا میں خریدی جاتی ہیں۔ ساری دُنیا میں جاپانی روبوٹیکس، الیکٹرانکس اورجاپانی صنعت کا سکہ آج بھی جاری ہے۔ *زلزلوں کی سرزمین* : جاپان زلزلوں کی سرزمین ہے۔ یہاں ایک سو سے زیادہ فعال آتش فشاں (Volcanoes)ہیں۔ 1923ء کے زلزلے میں ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ مارے گئے تھے۔ 1995ء اور 2011ء میں بھی بہت بڑے زلزلے آئے۔ © Khaleel ur Rehman Chishti
👍 1

Comments