Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 12:05 PM
*جاپان کی مختصر تاریخ* جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جاپان کی تاریخ اور جاپان کے جغرافیہ کو اچھی طرح سمجھیں۔ یہاں کے مذاہب اور یہاں کی تہذیب کا مطالعہ کریں۔ ان کے عروج اور ان کے زوال سے واقفیت حاصل کریں۔ ان کے عروج کے اسباب پر غور کریں اور ان کی شکست کے اسباب سے عبرت حاصل کریں۔ چنانچہ ہم یہاں ذیل میں جاپان کی مختصر تاریخ آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کو یہاں اسلام کی دعوت کو عام کرنے میں مدد مل سکے۔ 488 قبل مسیح میں گوتم بدھ کی وفات ہوئی تھی۔ 538 عیسوی میں،گوتم بدھ کی وفات کے تقریباً ایک ہزار سال بعد،بدھ مت جاپان پہنچا۔ 710 عیسوی میں نارادورِحکومت (Nara period)کا آغاز ہوا۔85سال بعد 794 عیسوی میں ہیان دورِ حکومت (Heian period)کی ابتداء ہوئی۔ 1025 عیسوی میں جاپانی خاتون ناول نگار ”مورا ساکی شیکی بو“ (Murasaki Shikibo)کی وفات ہوئی۔ اس خاتون نے 1012ء میں دیومالائی داستان گینجی (The Tale of Genji)کی تصنیف کی۔ 1185 عیسوی میں کاماکورا دورِ حکومت(Kamakura period) کا آغاز ہوا۔ 1192 عیسوی میں جاپا ن کے بادشاہ نے ”یوری موتو“ کو شوگن (Shogun) مقرر کیا۔شوگن کا مطلب ’فوج کا سربراہ‘ ہے۔ جاپان میں بدھ اِزم کے اُس فرقے کو قبول کیا گیا، جس کا آغاز چین سے ہوا تھا، جسے زین (Zen)مذہب کہتے ہیں۔ زین مذہب دراصل ”مہایانا بدھ مت“ کی ایک شاخ ہے، جو”تاؤ ازم“سے متاثر ہے۔ 1274 عیسوی میں منگولوں نے جاپان پر حملوں کا آغاز کیا۔ 1281 عیسوی میں منگولوں نے جاپان پر دوسرا حملہ کیا۔ 1300 عیسوی سے لے کر 1500ء تک کے دور میں زیادہ تر خانہ جنگی ہوتی رہی۔ 1333 عیسوی میں ”موروماچی“عہد (Muromachi period)کی ابتداء ہوئی۔ 1335 عیسوی میں بادشاہ اور جرنیل آشی کے درمیان اختلافات ہوئے۔ شاہی فوج کو شکست ہوئی۔ 1338 عیسوی میں بادشاہ نے شوگن (Shogun)یعنی سپہ سالار کا تقرر کیا، جو باِلفعل حکومت چلایا کرتا ہے۔ 1397 عیسوی میں کنکاکو جی (Kinkaku-ji سنہری عبادت گاہ)کی تعمیر ہوئی۔ 1489 عیسوی میں کنکاکو جی (Kinkaku-ji چاندی کی عبادت گاہ)کی تعمیر ہوئی۔ 1543 عیسوی میں پرتگالی بحری جہاز ، تانے گاشی ما(Tane Gashima) کے ساحل پر لنگر انداز ہوا۔ پرتگال کے تین تاجر جاپان کے ایک جزیرے پر پہنچے۔ وہ اپنے ساتھ بارودی بندوقیں لے کر آئے تھے۔ جاپانیوں نے یہ بندوقیں خرید لیں۔یہ یوروپ سے جاپان تجارت کا آغاز تھا۔ نئی اسلحہ سازی کا آغاز۔ 1549 عیسوی میں، بدھ مت کی آمد کے ایک ہزار سال بعد، عیسائیت (Christianity)جاپان میں داخل ہوئی۔ اسی سال پہلا عیسائی مبلغ جاپان پہنچا۔ 1568 عیسوی میں ”ازوچی مومو یاما“ دور(Azuchi-momoyama period) کا آغاز ہوا۔ 1582 عیسوی میں جرنیل ہیدے یوشی (Hide yushi)نے تمام عیسائی مبلغین کو جاپان چھوڑنے کا حکم دیا۔ © Khaleel ur Rehman Chishti
👍 2

Comments