
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 12:13 PM
*جاپان کی روس پر فتح اور جاپان کا منچوریا پر تسلط:*
1904 فروری 1904ء میں جاپان نے کوریا کے ساحل پر روسی جہازوں پر حملہ کر دیا اور دوسری طرف منچوریا(Manchuria) پر یلغار کر دی۔ روس نے بحری بیڑا بھیجا، لیکن جاپان کو مکمل فتح حاصل ہوئی۔
اس جنگ میں جاپان کے 47ہزار، روس کے 70ہزار لوگ لقمہئ اجل بنے۔
1905 امریکی صدر روز ویلٹ (Roose Velt)نے جاپان اور روس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا
اور 5ستمبر 1905ء کو ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
1907 عیسوی میں فرانس اور روس میں ایک معاہدہ ہوا۔اس کے بعد اس معاہدے میں برطانیہ بھی شامل ہو گیا۔
دو محاذ: اب دو محاذ بن گئے۔
ایک طرف جرمنی، اٹلی، آسٹریا ہنگری اور سربیا تھے تو دوسری طرف روس، فرانس اور برطانیہ۔
*جاپان کامشرقِ بعید کے سمندروں میں پر تسلط:*
1907 عیسوی میں جاپان نے جرمنی کو دھمکی دی کہ وہ مشرقِ بعید (Far east)سے اپنے جنگی بحری جہاز ہٹا لے۔
جرمنی نے جواب نہیں دیا تو جاپان نے اعلانِ جنگ کر دیا۔جاپان کی فتح ہوئی اور اب ایشیا میں جاپان کی قوت اور بڑھ گئی۔
جاپان اب بحری بیڑے تیارکرنے کی تیاری کر رہا تھا، جس میں اُسے بڑی کامیابی نصیب ہوئی۔ یہاں تک کہ اُس نے چند سالوں میں (Air Craft Carriers)طیارہ بردار سمندری بحری بیڑے تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی۔
1910 عیسوی میں جاپان نے زبردستی کوریا کو اپنے ملک میں ضم کر لیا۔
1912 عیسوی میں میجی دور کے خاتمے کے بعد، تائی شو(Taisho) شہنشاہ بن گیا۔
پہلی جنگ عظیم:
1914 1914ء سے 1918ء تک پہلی جنگِ عظیم لڑی گئی، جس میں کیمیائی اور زہریلی گیس استعمال کی گئی۔
90لاکھ سے 1کروڑ تک لوگ ہلاک ہوئے۔
1915 عیسوی میں جاپان نے چین سے مشرقی چین پر اختیار کا مطالبہ کیا، جس کو چین نے تسلیم کر لیا۔
جاپان نے چین کے مقبوضہ علاقوں سے لے کر منچوریا تک، ریلوے لائن(Railway Track) بچھا دی۔
1917 عیسوی میں روس میں انقلاب آیا۔امریکہ، برطانیہ اور جاپان نے مل کر اپنی فوجیں روس کے مشرقی حصے میں اُتار دیں۔
اس کا مقصد کمیونسٹ انقلاب کر روکنا تھا۔ ہر ملک نے 70ہزار فوجیں بھجیں۔
1919 عیسوی میں ایک معاہدہ ہوا، جس میں جاپان کو دُنیا کے پانچ بڑے ممالک میں تسلیم کیا گیا۔
جاپان کو (League of Nations)لیگ آف نیشنز میں شامل کیا گیا۔ جاپان کے شمال میں روسی جزیرے
سخالین (Sakhalin)اور چین میں منچوریا (Manchuria)پر جاپان کی عمل داری تسلیم کی گئی۔
پہلی جنگِ عظیم میں جاپانی مصنوعات کی مانگ بڑ ھ گئی۔ جاپان امیر ہوتا گیا۔
1921 عیسوی میں واشنگٹن،امریکہ میں ایک کانفرنس ہوئی،جس میں یہ طے کیا گیا کہ 13 بحری جہازوں میں 5امریکہ کے اور 5 برطانیہ کے اور 3جاپان کے ہوں گے۔
1922 عیسوی میں پہلی جنگ عظیم کے بعد واشنگٹن بحری معاہدہ ہوا۔
1926 عیسوی میں شہنشاہ تائی شو(Taisho) کی وفات ہوئی اور شووا (Showa period)حکومت کی ابتدا ء ہوئی۔
© Khaleel ur Rehman Chishti