Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 12:22 PM
*جاپان کا منچوریا پر قبضہ اور ظلم و ستم:* 1931 عیسوی میں جاپانی فوجوں نے منچوریا پر حملہ کیا اور ”مانچوکو“(Manchukuo) نامی ایک کٹھ پتلی آزاد ریاست قائم کر دی۔ چین نے اس ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔ جاپان نے بے دریغ قتلِ عام کیا۔ جرمنی نے جاپان کی کٹھ پتلی حکومت ”مانچو کو“(Manchukuo) کو تسلیم کر لیا۔ 1933 عیسوی۔30جنوری 1933ء کو ہٹلر(Adolf Hitler) جرمن کا چانسلر بن گیا۔ 1933 عیسوی میں جاپان کا لیگ آف نیشنز (League of Nations)سے اخراج ہوا۔ 1935 اکتوبر 1935ء میں اٹلی نے ایتھوپیا پر قبضہ کر لیا۔ *جاپان کا ظلم و ستم:* 1937 جاپانی ظلم: جولائی 1937ء میں جاپان نے چین کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔خام مال کے حصول کے لیے یہ جاپان کی ضرورت تھی۔ بے شمار لوگ شہید کیے گئے۔عورتوں کی آبرو ریزی کی گئی۔کہتے ہیں ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ لوگ مارے گئے۔امریکہ نے جاپان سے مطالبہ کیا کہ وہ چین سے نکل جائے اور جاپان کے ساتھ تیل اور لوہے کی تجارت روک دی۔ 1938 عیسوی میں جرمنی اور آسٹریاکے درمیان معاہدہطے پا گیا۔ 1939 عیسوی میں ہٹلر(Hitler) چیکو سلواکیہ فتح کرتا ہے۔ 1939 مئی1939ء میں روس اور منگول فوجوں نے مل کر، منچوریا میں ”مانچوکو“(Manchukuo)کی حکومت کو جاپان کے اثر سے آزاد کر نے کے لیے لڑائی چھیڑ دی۔ *جاپان کی شکست:* 1939 31اگست 1939ء میں منچوریا میں جاپان کی شکست ہو گئی۔ 1939 عیسوی میں روس اور جرمنی اگست 1939ء میں باہمی معاہدہ کرتے ہیں کہ پولینڈ کو بانٹ لیا جائے۔ دوسری جنگ عظیم کا آغاز۔ پولینڈ (Poland)پر حملہ: 1939 یکم ستمبر 1939ء کو جرمنی کی فوجوں نے ہٹلر (Hitler)کی قیادت میں پولینڈ (Poland)پر حملہ کیا۔ دوسری جنگ عظیم شروع ہو گئی۔ 1939 3 ستمبر 1939ء برطانیہ اور فرانس،جرمنی کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہیں۔ 1940 اپریل مئی 1940ء ہٹلر(Hitler) ڈنمارک اور ناروے پر حملہ کرتا ہے۔ 1940 11 جون 1940ء اٹلی جرمنی کا ساتھی بن کر شاملِ جنگ ہوتا ہے۔ 1940 عیسوی میں چین کی سرخ فوج نے ایک بڑا حملہ کیا۔ دوسری طرف روس نے پیش قدمی کی اور جاپانیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ 1940 22ستمبر 1940ء کو ویٹنام، لاؤس اور کمبوڈیا میں جاپان کو فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت مل گئی۔ جاپانی فوجیں ہنوئی (Hanoi)(ویٹ نام)اور گیا لام(Gia-lam Airport) کے ہوائی اڈے پر قابض ہو گئیں۔ ان کا قبضہ 1945ء تک پانچ سال رہا۔ 1940 27ستمبر 1940ء کو جاپان نے جرمنی اور اٹلی کے ساتھ محوری قوت(Axis Power) کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ، سہ فریقی معاہدہ (tripartite pact)کہلاتا ہے، جو جرمنی کے شہر برلن میں طے پایا۔ تین ملکوں کے اغراض و مقاصد: جرمنی چاہتا تھا کہ پورے یورپ پر اُس کا قبضہ اور اُس کی بالادستی قائم ہو جائے۔ اٹلی چاہتا تھا کہ پورے شمالی آفریقہ پر اُس کا تسلط ہو جائے۔ جاپان چاہتا تھا کہ پورے بحر الکاہل اور پورے مشرقِ بعید بشمول کوریا، جاپان، ویٹنام وغیرہ پر اُس کا قبضہ ہو جائے۔ امریکہ کو ویٹنام پر جاپانی تسلط اور جرمنی کے ساتھ جاپانی معاہدے پر تشویش لاحق ہوئی۔ جرمنی نے پولینڈ کے بعد،برطانیہ اور فرانس کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ جرمنی نے فرانس اور ہالینڈ کو شکست دینے کے بعد،بحری اور فضائی طورپر برطانیہ کا محاصرہ کر لیا۔ 1940 عیسو ی میں برطانیہ،شمالی افریقہ میں اطالیوں (Italians) کو شکست دیتا ہے۔ 1941 عیسوی میں جرمنی اور اٹلی مل کر، یوگوسلاویہ پر حملہ کرتے ہیں۔ جون 1941ہٹلر (Hitler)روس پر حملہ کرتا ہے۔ امریکہ جاپان اختلافات کا آغاز: 1941 25جولائی 1941ء کو امریکہ نے تمام جاپانی اثاثے منجمد کر دیے۔ © Khaleel ur Rehman Chishti © Khaleel ur Rehman Chishti

Comments