Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 12:29 PM
*جاپان کا پرل ہاربر پر حملہ:* دسمبر1941 پرل ہاربرپر حملہ:7دسمبر 1941ء کو جاپان نے امریکہ کے جزیرے ہوائی (Hawaii)کی بندر گاہ پر ل ہاربر (Pearl Harbor Naval Base, Hawaii)پر حملہ کر دیا۔جاپانی وائس ایڈ میرل ”ناگومو“قیادت کر رہے تھے۔ زمین پر موجود 155طیاروں کو تباہ کیا گیا۔ بحری جہاز ایریزون پھٹ گیا۔ جاپان بحر الکاہل پر مکمل تسلط کا خواب دیکھنے لگا۔یہ حملہ اُن ہوائی جہازوں سے کیا گیا، جو بحری بیڑوں پر موجود تھے۔ کئی بحری جہاز غرق کیے گئے۔150سے زیادہ ہوائی جہاز تباہ ہوئے۔ 2400امریکی ہلاک ہوئے۔ یہ جنگ بحر الکاہل یعنی پیسفک اوشن (Pacific Ocean)پر جاپان کے قبضے کے سلسلے میں تھی۔ امریکہ کا جزیرہ ہوائی (Hawaii)، امریکہ اور جاپان کے درمیان واقع ہے۔ جاپانیوں کی فتح کی وجہ سے امریکہ کو اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی پڑی۔یہ 7دسمبر 1941ء کا واقعہ ہے۔ دسمبر1941ء 8دسمبر کو برطانیہ اورامریکہ دونوں جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں۔ اپریل 1942ء میں جاپان نے سوچا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اطراف کے جزائر پر قبضہ کر لیا جائے،تا کہ امریکہ اور اُس کے اتحادی افواج کا اس علاقے سے رابطہ ختم ہو جائے۔ 5اپریل 1942ء کا دن جاپان کے لیے بہت بُرا تھا۔ امریکہ نے جاپان کے خفیہ پیغام رسانی کے کوڈ کا 85%حصہ ڈیکوڈ کر لیا۔ *اپریل1942ء* امریکہ18اپریل 1942ء کو ٹوکیو اور دوسرے جاپانی شہروں پر اپنے فضائیہ ہوائی حملے کرتا ہے، جسےDoolittle Raid کا نام دیا گیا۔ © Khaleel ur Rehman Chishti

Comments