
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 12:31 PM
*کورل سی اور مڈ وے بحری جنگوں میں جاپان کا نقصان( مئ اور جون 1942)*
مئی 1942ء مئی 1942ء کے پہلے ہفتے میں آسٹریلیا کے شمال مشرقی سمندری علاقے میں جنگ لڑی گئی، جسے کورل جنگ (Coral sea war)کہتے ہیں۔ دونوں طرف کے بحری بیڑوں پر موجود طیاروں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔
7جون 1942ء مڈوے کی جنگ (Battle of midway): پرل ہاربر کے حملے کے 6ماہ بعد، الاسکا کے نزدیک چھوٹے جزیروں پر جنگ ہوئی، جسے مڈ وے (Midway)کا نام دیا گیا۔ جاپان چاہتا تھا کہ بحر الکاہل میں شمال اور جنوب دونوں طرف سے پورا کنٹرول حاصل کر لیا جائے۔
جون 1942ء کورل سی(Coral sea) اور مڈوے (Midway)کی جنگوں کے بعد جاپانی بحریہ کی طاقت کمزور ہونے لگی۔
جون 1942ء کی اس جنگ میں جاپان کے چھ طیارہ بردار بحری جہاز تباہ ہو گئے۔
جولائی 1942ء میں جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا۔ یہ جنگ آسٹریلیا کے اطراف کے جزائر پر قبضے کے لیے ہوئی تھی۔
نومبر 1942ء روس کے شہر اسٹالن گراڈ(Stalingrad)کی لڑائی ہوئی۔جرمنی نے روس کی طرف پیش قدمی کی۔
31جنوری 1943ء کو جرمن فوج نے اسٹالن گراڈ(Stalingrad) میں ہتھیار ڈال دیے۔
18اپریل 1943ء کو امریکہ نے جاپان کا خفیہ پیغام ڈیکوڈ کر لیا کہ جاپانی ایڈمرل ”یاما موتو“ فضائی پرواز کریں گے۔
امریکیوں نے ان کے ہوائی جہاز کو گھیر کر گرا دیا،جس سے ان کی ہلاکت ہوئی۔
”ایڈمرل یاماموتو“،ہاورڈ یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے تھے۔امریکہ میں سفارتی مشن پر بھی گئے تھے۔
مئی1943ء جرمنی اور اٹلی پر مشتمل محوری قوتیں (Axis power)،12مئی 1943ء کو شمالی افریقہ میں اپنی شکست تسلیم کرلیتی ہیں۔
اگست1943ء سسلی(Sicily) کی فتح:9جولائی سے 17اگست 1943ء تک اتحادی افواج،اٹلی کے جزیرے سسلی (Sicily)کو فتح کر لیتے ہیں۔
ستمبر1943ء اٹلی کی شکست: 3ستمبر 1943ء کو اپنی شکست تسلیم کر لیتا ہے۔12ستمبر 1943ء کو اتحادی اٹلی میں داخل ہوئے۔
جنوری1944ء جرمنی نے روس کے شہر لنن گراڈ (Leningrad)کا محاصرہ ختم کردیا۔
جون 1944ء امریکہ کا قبضہ:جون 1944ء میں امریکہ نے حملہ کر کے بحرالکاہل کے جزائر،سائی پین(Saipan)،
تینیان (Tinian)اور گوام (Guam)پر قبضہ کر لیا۔یہ جزائر جاپان اور آسٹریلیاکے درمیان واقع ہیں۔
یہاں سے بحر الکاہل میں جاپان کی شکست کا آغاز ہوتا ہے۔
جون 1944ء روم (Rome)کی آزادی: 5جون 1944ء کو آزاد کیا جاتا ہے
جون1944ء 6جون 1944 ء کو،اتحادی فوجیں جرمن فوجوں کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لیے ایک آپریشن کا آغاز کرتی ہیں، جسے(Battle of Normandy)کا نام دیا گیا۔
اگست 1944ء پیرس (Paris, France)25اگست 1944ء کو آزاد کیا جاتا ہے۔
اکتوبر 1944ء میں خلیجِ لیٹی(Layte Gulf) میں جنگ لڑی گئی۔
امریکی اور فلپینی فوجوں نے مل کر جاپان کے خلاف جنگ کی اور فتح یاب ہوئے۔
جرنل میک آرتھر(McArther) کو بری، بحری اور فضائی تینوں شعبوں کا سپریم کمانڈر بنا دیا گیا۔
دسمبر1944ء بلجیم کے پاس16دسمبر 1944ء کو (Battle of Bulge) لڑی گئی۔
فروری 1945ء اہم ملاقات: 11فروری 1945ء کودُنیا کے تین بڑے لیڈروں نے یعنی امریکی صدر
روزویلٹ (Roose Velt) برطانیوی وزیر اعظم چرچل (Churchil)اور روس کے
جوزف اسٹالن (Stalin)نے اہم ملاقات کی۔
مارچ 1945ء اتحادی فوجیں، سوئزرلینڈاور آسٹریاکے درمیان دریائے رائین (River Rhine)پار کرتی ہیں۔
اپریل1945ء روسی فوجیں 28اپریل 1945ء کو، جرمنی کے شہر برلن(Berlin) پہنچ جاتی ہیں۔
اپریل1945ء اٹلی کا ڈکٹیٹر مسولینی (Benito Mussolini)28اپریل 1945ء کوسوئزر لینڈ فرار ہوتے ہوئے
پکڑا جاتا ہے اور قتل کیا جاتا ہے۔
اپریل1945ء جرمنی کا ڈکٹیٹر ہٹلر (Adolf Hitler) دو دن بعد، 30اپریل 1945ء کو خود کشی کر لیتا ہے۔
© Khaleel ur Rehman Chishti