Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 11, 2025 at 12:39 PM
*دوسری جنگِ عظیم کے بعد کا جاپان* : 1947 عیسوی میں جاپان کا نیا دستور منظور ہوا۔ یکم نومبر 1952 عیسوی میں مارشل آئی لینڈز (Marshall Islands)کے جزیرے بکنی اٹول (Bikini Atoll)میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا گیا۔ 1960 عیسوی کے بعد جاپان نے بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی۔ *صنعتی ترقی* : آٹو موبائل اور الیکٹرونکس میں نام پیدا کیا۔ بندر گائیں اور سڑکیں تعمیر کیں۔تیز رفتار ٹرینیں ایجاد کیں۔ پاکٹ سائز ریڈیو، ٹرانسسٹرز کی پیداوار بڑھی۔ سونی (Sony)نے اپنا سکہ منوایا۔ جاپانی گاڑیاں بنانے میں جاپان کا نمبر دُنیامیں چھٹا ہے۔ جاپان موٹر گاڑیوں کے علاوہ، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات سیمی کنڈکٹر اور آٹو پارٹس سے بھی1947 دولت کماتا ہے۔ جاپانی بحری بیڑے کے کمانڈر کویاما موتوکا تکبر: جاپانی بحری بیڑے کے کمانڈر ”آئیسو رو کو یاما موتو“(Isoroku Yamamoto)نے بڑے تکبر سے کہا تھا کہ ہم گوام (Guam)اور فلپین (Phillipines)فتح کر لیں تو کافی نہیں۔ ہوائی اور امریکہ کا مغربی ساحلی شہر سان فرانسسکو (San Francisco)پر قبضہ کر لیں تو کافی نہیں، بلکہ ہمیں امریکہ کے مشرقی ساحل واشنگٹن (Washington)تک مارچ کرنا چاہیے اور معاہدے پر وائٹ ہاؤز(White Home)میں دستخط ہونے چاہیے۔ 18اپریل 1943ء کو”یاما موتو“(Yamamoto) کے جہاز کو، امریکہ نے مار گرایا اور یہ ہلاک ہو گئے۔ چار ہزار سال پہلے قومِ عادنے بھی اسی طرح کے تکبر کا مظاہرہ کیا تھا۔قرآن کہتا ہے: (فَأَمَّا عَادٌ ”جہاں تک قومِ عاد کا تعلق ہے فَاسْتَکْبَرُوا فِیْ الْأَرْضِ بِغَیْْرِ الْحَقِّ تو اُنہوں نے زمین پر نہ حق تکبر کا مظاہرہ کیا وَقَالُوا اور اکڑ کر کہنے لگے: مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّۃً دُنیا میں قوت کے اعتبار سے ہم سے بڑا کون ہے؟ أَوَلَمْ یَرَوْا أَنَّ اللّٰہَ الَّذِیْ خَلَقَہُمْ کیا وہ نہیں دیکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان سب کو پیدا کیا ہے ہُوَ أَشَدُّ مِنْہُمْ قُوَّۃً اور قوت کے اعتبار سے، وہی سب سے بڑا ہے وَکَانُوا بِآیَاتِنَا یَجْحَدُون) قومِ عاد اور قومِ عاد کے لوگ ہمارے دلائل کا انکار کیا کرتے تھے۔“ (حم السجدہ: 15) دُنیا میں ایک سے ایک،بڑی سے بڑی طاقتیں اُبھریں اور ڈوب گئیں۔ اللہ تعالیٰ ہی ایک قوم کو ہلاک کر کے دوسری قوم لے آتا ہے۔ قوم ِ نوح کو ہلاک کر کے اُس نے قومِ عاد کو اقتدار دیا۔ وہ متکبر ہوئے تو قومِ عاد کو ہلاک کر کے قومِ ثمود کو اقتدار بخشا۔قومِ ثمود نے بڑائی کا مظاہرہ کیا تو اُن کو ہلاک کیا۔پھر حضرت لوط ؑ کی ہم جنس پرست قوم کو ہلاک کیا گیا۔ پھر حضرت شعیب ؑ کی قوم کو ہلاک کیا گیا۔پھر فرعون اور ہامان کو اُن کے لشکروں کے ساتھ غرق کیا گیا۔ افسوس!قرآن کی سچی تاریخِ ہلاکت سے عبرت و نصیحت حاصل کرنے کے لیے، نہ تو شکست خوردہ جاپان تیار ہے اور نہ فاتح امریکہ اور نہ دوسری بڑی عالمی قومیں۔ © Khaleel ur Rehman Chishti

Comments