Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
February 25, 2025 at 05:21 PM
کسی تنظیم سے علیحدگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب کوئی مخلص شخص کسی دینی جماعت یا دینی تنظیم سے کسی بھی سبب سے، علیحدگی اختیار کرتا ہے تو اس کے فورا بعد اس کو اس تنظیم سے شدید نفرت ہوجاتی ہے ، اس کی کیفیت طلاق یافتہ یا خلع یافتہ خاتون کی سی ہوجاتی ہے۔ میرے پاس مختلف تنظیموں کے لوگ بشمول جماعت اسلامی ، نالاں یا بد دل ہوکر مشورے کے لیے اتے رہتے ہیں۔ میں انہیں ہمیشہ یہی مشورہ دیتا ہوں کہ وہیں رہیے۔ ورنہ اپ ذہنی مریض ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر اسرار کی تنظیم اسلامی کے دو بڑے قابل ، مخلص اور فعال افراد بھی مشورے کے لیے ائے۔ میں نے ان سے کہا کہ استعفاء ہرگز مت دیجے۔ وہیں رہ کر اپنے اختلاف کو بیان کرتے رہیے۔ جیسے ہی آپ نے استعفاء دیا ، پرانے لوگ اپ کے دشمن ہوجائیں گے۔ سلام دعا کے بھی روادار نہیں رہیں گے۔ کم ظرف ذاتی تعلقات کو بھی ختم کردیں گے۔ اپ کے بچوں سے بھی نفرت کریں گے۔ میرے استاد مولانا عبد القدیر اصلاحی مرحوم نے مجھے ایک نصیحت کی تھی ، جو میں نے گرہ میں باندھ لی ہے۔ فرمایا: "تحریکی زندگی میں آپ کا چند مسائل پر چند افراد سے اختلاف ہوکر رہے گا۔ جو آپ کرنا چاہتے ہیں ، وہ آپ کے رفقاء پسند نہیں کریں گے۔ ایسے میں اپ تحریک سے علیحدگی اختیار کرنے پر غور کریں گے ، شیطان ورغلائے گا ، لیکن اپ تحریک سے جڑے رہیے۔ قران و سنت کا جو کام آپ سمجھتے ہیں کہ صحیح ہے ، وہ کرتے رہیے۔ ایک نہ ایک دن آپ کا اخلاص اپ کی بات منوالے گا۔" 1958 ء میں مولانا امین احسن اصلاحی صاحب مرحوم جماعت سے الگ ہوئے۔ دو سال تک یہ کیفیت رہی کہ ہر مسئلے پر ،صحیح ہو یا غلط ، مولانا مودودی کے خلاف لکھتے رہے۔ قریش کی خلافت ، غیبت کے استثناءات وغیرہ۔ وہ کسی کی سنتے بھی نہیں تھے ، سوائے بھارت کے مولانا اختر احسن اصلاحی مرحوم کے۔ انہوں نے خاص طور پر ایک ادمی خط دے کر لاہور بھیجا۔ نصیحت کی کہ استاد فراہی رحمہ اللہ کے علوم پر کام کیجے۔ چنانچہ 57 سال کی عمر میں تدبر قران کا کام شروع کیا۔ ڈاکٹر اسرار احمد 15 سال کی عمر میں مولانا مودودی سے متاثر ہوئے۔ جمعیت طلبہ کے ناظم بنے۔ 23 سال کی عمر میں جماعت اسلامی کے رکن بنے۔ ۔ صرف دو سال بعد 25 سال کی عمر تھی ماچھی گوٹھ کے اجتماع فروری 1957ء میں استعفاء دے دیا۔ بعد میں بہت محنت کی۔ علم سیکھا اور سکھایا۔ دنیا نے اعتراف کیا۔ اعتراف کرتے ہیں کہ شدید محبت شدید نفرت میں بدل گئی۔ یہ عرصہ لمبا رہا۔ اخر عمر میں رجوع کیا۔ نفرت محبت میں بدل گئی۔ ذہنی مریض بنے بغیر ، اختلاف کے ساتھ اخلاص کا مظاہرہ کیجے۔ دنیا میں بھی سرخ رو ہوں گے اور اللہ بھی راضی ہوگا۔ ان شاء اللہ۔
❤️ 👍 😂 23

Comments