Taem Fikr e Deen official
Taem Fikr e Deen official
May 25, 2025 at 03:27 PM
اسلامی معاشرے کے قیام کی بنیاد ؛ لا الہ الا اللہ *_پیشکش :ادارۃ فکر الدین* درج بالا آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے اس مضبوط و پائیدار بنیاد کو واضح کیا ہے جس پر اسلامی معاشرہ تشکیل پاتا ہے، جو اس معاشرے کو ایک باقاعدہ وجود مہیا کرتی ہے اور جو اسے قدیم وجدید کفری معاشروں سے ممتاز کرتی ہے۔ پس اب اسلام میں اس امر کی کوئی گنجائش نہیں کہ اللہ تعالی نے خود اس چنیدہ امت کے لیے اکٹھا ہونے کی جو بنیاد فراہم کر دی ہے اسے چھوڑ کر کسی دوسرے نظریے پر ایک معاشرہ تشکیل دیا جائے اور پھر اسے اسلامی معاشرہ قرار دینے کی جسارت کی جائے ۔ آج بعض لوگ اسلام کا زبانی دعوی کرنے کے باوجود مسلم معاشروں کو اسلام کی مقرر کردہ اساس، عقیدہ توحید سے ہٹا کر کسی اور جاہلی نظریے پر قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو اسلام سے آگاہ ہی نہیں اور کچھ نے جانتے بوجھتے اسلام کو گلے کا طوق سمجھ کر اتار پھینکا ہے۔ اس دوسری صنف کے دعوی تو حید کو اسلام کسی طور تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ اس عقیدے کو اپنے وجود پر منطبق ہی نہیں کرتے ، بلکہ عملاً جاہلیت کو مضبوط کرنے کی راہ اختیار کرتے ہیں۔ اور عمل ہی دراصل اقرار لا الہ الا اللہ کی صداقت کی کسوٹی ہے۔ پس تمام داعی حضرات کے لیے لازم ہے کہ وہ یہاں ٹھہر کر طویل غور و خوض کریں کیونکہ اس مسئلے کا تعلق براہ راست عقیدہ توحید سے ہے۔ اسلامی معاشرت کو پارہ پارہ کرنا ؛ اعدائے دین کا مستقل ہدف مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ہم اس بات کا تذکرہ بھی کرتے چلیں کہ اس دین کے دشمن اس دین کے بنیادی ستونوں اور اسلامی معاشرے میں موجود قوت کے مراکز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان کفار کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ: وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی تھی، انہیں ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اس طرح پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔(البقرۃ 136) پس یہ لوگ اس بات سے غافل نہیں کہ عقیدے کی اساس پر جمع ہونا ہی اس دین کی قوت کا بنیادی راز ہے اور اسلامی معاشرے کی قوت بھی اس میں پنہاں ہے۔ ان دشمنان دین کا ہدف ہے کہ اسلامی معاشرے کو بالکل منتشر کر دیا جائے ؛ اسے اس حد تک کمزور کر دیا جائے کہ جس کے نتیجے میں ان کے لیے اس معاشرے پر غلبے کی راہ ہموار ہو جائے اور انہیں اس دین اور اس کے ماننے والوں کے لیے اپنے سینوں میں دبی نفرت و انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کا موقع مل جائے۔ یہ تو مسلمانوں کو اپنا غلام بنانا ، ان کی صلاحیتیں سلب کرنا ، انکے علاقے غصب کرنا اور ان کا مال و اسباب لوٹنا چاہتے ہیں۔ یبی وہ مذموم مقاصد ہیں جن کے حصول کے لیے یہ عین اس بنیاد پر تیشہ چلا رہے ہیں جس پر اسلامی معاشرہ قائم ہے" کتاب مسلمانوں کے تعلقات کی اساس ؛ لا الہ الا اللہ سید قطب شہید " ,,المترجم و ناقل ادارۃ فکر الدین" جاری ہے~ ______________٪_____________ https://whatsapp.com/channel/0029VaaEDz8A89Mcrstlq22N چینل کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں " تاکہ امت مسلمہ بیدار ہو جائے" *[¶ادارۃ فکر الدین¶]* •➖𝙏𝙖𝙚𝙢 𝙛𝙞𝙠𝙧𝙚 𝙙𝙚𝙚𝙣 𝙤𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡
💚 1

Comments