Al-kitab Foundation
Al-kitab Foundation
June 8, 2025 at 02:32 PM
عہد نبوی(ص) میں اختلافات : جہات، نوعیتیں اور حل مولف ;- پروفیسر یٰسین مظہر صدیقی صفحات :- 246 قیمت :- 270 رابطہ: ۔الکتاب فاؤنڈیشن موبائل نمبر: ۔8340586502 قرآن مجید اور دوسری کتب سماویہ نے انسانی فطرت کے اختلافی پہلو کا بار بار ذکر کیا ھے۔ اس تحقیقی مطالعہ میں عہد نبوی(ص) کے اختلافات کی جہات، انواع اور انکا حل پیش کیا گیا ھے۔ اسکو بنیادی طور پر دو مباحث میں تقسیم کیا گیا ھے۔ اول بحث رسول اکرم (ص) سے صحابہ کرام کے اختلاف کو پیش کرتی ھے۔دوسرا مبحث صحابہ کرام کے باھمی اختلاف کا تجزیہ کرتا ھے۔ ان بنیادی مباحث کے ذیلی مباحث و تقسیمات ھیں۔ مبحث اول میں رسول اللہ(ص) کے صحابہ کرام کے اختلافات کو الگ رکھا گیا ھے کہ وہ عام جماعت صحابہ کا اختلاف تھا۔ اور اسکا دوسرا حصہ رسول اللہ(ص) کے ازواج مطہرات سے اختلافات کو پیش کرتا ھے جس میں نوع بہ نوع چیزیں ھیں۔ ان دونوں بینادی مباحث میں دینی و تشریعی اختلافات،فوجی امور، معاشرتی معاملات،مالی مسائل،معاشی و اقتصادی اختلافات، ازواج مطہرات کے باھمی اختلافات، تعبیر احادیث کے اختلافات، فقہی اختلافات، سماجی مزاج کا اختلاف، حضرت علی اور سیدہ فاطمی کے اختلافات وغیرہ وغیرہ کو پیش کیا گیا ھے۔ جہاں وضاحت و تبصرے کی ضرورت محسوس ھوئی تو وہ بھی اس جگہ کی گئی ھے تاکہ نوعیت و اصلیت بالکل روشن ھو جائے۔ اس کے بعد ایک باب میں تمام اختلافات کے وجوہ و اسباب اور انکے ازالہ اور حل کا تجزیہ کیا گیا ھے۔ اس پوری کتاب میں اختلافات میں مآخذ قران۔ کریم اور دوسری معتبر کتب احادیث جیسے بخاری و مسلم وغیرہ وغیرہ کو رکھا گیا ھے!
Image from Al-kitab Foundation: عہد نبوی(ص) میں اختلافات : جہات، نوعیتیں اور حل مولف ;- پروفیسر یٰسین ...

Comments