
آج کی حدیثِ مبارکہ ﷺ
June 4, 2025 at 10:02 AM
حضرت عبداللہ بن صالح صوفی فرماتے ہیں کہ ایک محدث کو کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا کیا حال ہے ؟
انہوں نے جواب دیا کہ اللہ نے میری مغفرت فرما دی ہے کیونکہ میں اپنی کتابوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پاک کے بعد درود پاک لکھنے کی پابندی کرتا تھا( سبحان اللہ )
(فضائل درود پاک صوفی خادم حسین چشتی صابری، صفحہ 238 ،بحوالہ خصائص کبری)
اللہ ہم سب کو درود پاک پڑھنے، لکھنے اور اس کی ترویج و اشاعت کی توفیق عطا فرمائے آمین